مہاراشٹر کے ریاستی وزیر تعلیم و خواتین و اطفال فلاح وبہبود کے وزیر بچو کڑو کو دو ماہ قید بامشقت کی سزا اور 25 ہزار جرمانہ


مہاراشٹر کے ریاستی وزیر تعلیم و خواتین و اطفال فلاح وبہبود کے وزیر بچو کڑو کو دو ماہ قید بامشقت کی سزا اور 25 ہزار جرمانہ 


عوامی نمائندگی ایکٹ 25 اے کے تحت کارروائی، الیکشن حلف نامہ میں معلومات مخفی رکھنے کا ساخشانہ 


امراوتی : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) انتخابی حلف نامے میں معلومات چھپانا وزیر مملکت بچو کڈو کو مہنگا پڑ گیا۔ خواتین و اطفال فلاح و بہبود اور تعلیم کے وزیر مملکت بچو کڈو کو دو ماہ قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ امراوتی ضلع کی چاندور بازار فرسٹ کلاس کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ بچو کڈو اچل پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ بچو کڈو کی جانب سے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے۔


 بچو کڈو نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ممبئی میں ایک فلیٹ کی معلومات چھپائی تھیں۔ اس سلسلے میں چاندور بازار کے بی جے پی کارپوریٹر گوپال ترمارے نے 2017 میں شکایت درج کرائی تھی۔ امراوتی ضلع کے چندر بازار فرسٹ کلاس کورٹ میں بچو کڈو کے کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔ بچو کڈو کو عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125 اے کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔

  معاملہ کیا ہے

 بچو کڈو نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن میں حلف نامہ جمع کرایا تھا۔ انہوں نے ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ امراوتی کے اچل پور کے بی جے پی کارپوریٹر گوپال تیرمارے نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔


 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ریاستی وزیر بچو کڈو نے امراوتی ضلع کے اچل پور حلقہ سے انتخاب لڑتے ہوئے اپنے انتخابی حلف نامے میں ممبئی میں اپنے نام کے فلیٹ کا ذکر نہیں کیا تھا۔ اس لیے چاندور بازار بی جے پی کے گوپال ترمارے نے بچو کڈو کے خلاف 27 دسمبر 2017 کو چاندور بازار تعلقہ کے آسیگاؤں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ بچو کڈو کے خلاف پانچ سال بعد مقدمہ درج کیا گیا، چاندور بازار کی ایک عدالت نے انہیں دو ماہ قید بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ درخواست گزار گوپال تیرمارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بچو کڈو کی رکنیت باطل قرار دی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے