ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : دھولیہ سے 1003، پونہ سے 323 اساتذہ سمیت ریاست کے ہزاروں اساتذہ کے نام و تفصیلات اجاگر سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں برسرِ ملازمت ہزاروں اساتذہ کے رزلٹ جعلی


ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : دھولیہ سے 1003، پونہ سے 323 اساتذہ سمیت ریاست کے ہزاروں اساتذہ کے نام و تفصیلات اجاگر 


 سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں برسرِ ملازمت ہزاروں اساتذہ کے رزلٹ جعلی، لاکھوں روپے دے کر امتحان پاس کروانے کا الزام، کارروائی اٹل
 

 
 پونہ : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ سائبر پولس کی جانب سے شروع کی گئی ٹیچر اہلیتی امتحان گھوٹالے کی تحقیقات میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آ رہے ہیں۔  پونہ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست میں 7880 طلباء فرضی طریقے سے پاس ہوئے ہیں۔  ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ 2019 میں دھاندلی کی گئی۔  امتحان 2020 میں منعقد ہوا تھا۔  اس ضمن میں 7880 افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  TET امتحان میں لاکھوں روپے ادا کرکے کوالیفائی کرنے والے 7 ہزار 880 امیدواروں میں سے 1003 نااہل امیدوار صرف دھولیہ ضلع سے پائے گئے ہیں۔  اسکے علاوہ پونہ میں 323 نااہل امیدواروں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔

 اسی طرح یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو امیدوار نااہل ہونے کے باوجود اہل ہیں وہ ریاست کے مختلف حصوں میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ملازم ہیں۔تفصیلات کے مطابق  ملزمان پر رشوت ستانی کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گرفتار ملزمان میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کے اس وقت کے کمشنر توکارام سوپے، سابق کمشنر سکھ دیو ڈیرے، محکمہ تعلیم کے تکنیکی مشیر ابھیشیک ساوریکر، جی اے ٹیکنالوجی کے اشون کمار، سوربھ ترپاٹھی سمیت دیگر  افراد میں پریتش دیشمکھ اور آئی اے ایس افسر سشیل کھوڈویکر شامل ہیں۔ 

اس ضمن میں جاری اطلاع کے مطابق مہاڈا، ہیلتھ اور ٹی ای ٹی کیس میں ملزمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی اور پیپر لیک کیس میں رشوت ستانی کی شقیں لگائی جائیں گی۔وہیں جی اے  ٹکنالوجی کے گنیشن نے ٹرانزٹ ریمانڈ لیا ہے اور ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالے کی تحقیقات کے لیے پونہ پولیس کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ پونہ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دریں اثنا، یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ پونہ پولیس کے ذریعہ شروع کیے گئے TET بدعنوانی کی جانچ کا دائرہ بڑھ جائے گا۔جس سے مزید ملزمین کے نام سامنے آنے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے