ملکئہ ترنم لتا منگیشکر کے انتقال پر ملک میں دو دنوں کیلئے قومی تعزیت کا اعلان، مہاراشٹر میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان


ملکئہ ترنم لتا منگیشکر کے انتقال پر ملک میں دو دنوں کیلئے قومی تعزیت کا اعلان، مہاراشٹر میں پیر کو عام تعطیل ، نوٹیفکیشن جاری 


وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی پہنچے،شام سوا چھ بجے شیواجی پارک میں آخری رسومات ، نامور شخصیات کیلئے شرکت 




دہلی : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندوستان کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک اور دنیا بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا و شیو سینا کے صدر و وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ،سماجوادی صدر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

لتا جی کے انتقال پر قومی (سوگ) تعزیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو دن قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج شام شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔


دوسری جانب مہاراشٹر  حکومت نے بھارت رتن گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر عام غم کا اظہار کرتے ہوئے  پیر 7 فروری 2022 کو ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت رتن لتا منگیشکر اتوار 6 فروری 2022 کو انتقال کر گئیں اور ان کے انتقال سے موسیقی اور فن کی دنیا کا عظیم خسارہ ہوا ہے۔  اس عظیم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے (پراکرامیے سنلیک ایکٹ 1881 (ایکٹ 26) کی دفعہ 25)نیگوشی ایبل رائٹنگ ایکٹ 1881 (1981 ایکٹ 26) کے سیکشن 25 کے تحت مہاراشٹر حکومت کو حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیر 7 فروری کو ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

آج شام سوا چھ بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسوم ادا کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد سے نکل کر ممبئی پہنچ گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے سمیت ملک کی نامور شخصیات آخری رسومات میں شرکت کریں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے