مہاراشٹر میں اسکول دوبارہ شروع کرنے کی تجویز محکمہ ایجوکیشن نے وزیر اعلیٰ کو پیش کردی ، آئندہ ہفتہ سے اسکولیں جاری ہونے کی امید

مہاراشٹر میں اسکول دوبارہ شروع کرنے کی تجویز محکمہ ایجوکیشن نے وزیر اعلیٰ کو پیش کردی ، آئندہ ہفتہ سے اسکولیں جاری ہونے کی امید 


اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کو ویکسینیشن، ماسک اور کورونا قواعد کی پابندیاں کرنا ضروری ہوگا : وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ 


ممبئی : 19 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے تمام اسکولوں کو 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  تاہم اس فیصلے پر ناراضگی اور مخالفت کی جارہی ہے۔ اسکولوں کو بند رکھنے کے خلاف طلباء اور والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر رکھی ہے۔  اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اسکول بند کرنے کی بجائے منصوبہ بندی جاری رکھی جائے۔ اس لیے سبھی سوچ میں مبتلا ہیں کہ کیا حکومت اسکول شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی۔ اس دوران ریاست کی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے اہم معلومات دی ہیں۔

 

 ورشا گائیکواڈ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، بہت سے کا مطالبہ ہے کہ اسکول شروع ہونا چاہئے. تاہم کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے اسکول کالج شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 انہوں نے کہا، "ماہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد، مقامی سطح پر اسکولوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کا قدم ان علاقوں میں اٹھایا جانا چاہئے جہاں مریضوں کی تعداد کم ہے۔  اس کے تحت ہم نے ایسی تجویز وزیر اعلیٰ کو سونپی ہے۔

 وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ آئندہ پیر سے اسکول شروع کرنے کی تجویز ہے۔ یہ فیصلہ مقامی سطح پر کمشنر اور کلکٹر کی مشاورت سے کیا جانا چاہیے۔ہم نے فائل وزیر اعلیٰ کو بھیج دی ہے اور ہمیں مثبت جواب کی توقع ہے۔

 
 ورشا گائیکواڑ نے یہ بھی کہا کہ "فیصلہ ہو جانے کے بعد، اسکول شروع کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فیصلہ مقامی حالات کی بنیاد پر ہو۔ اس کے علاوہ ہم 15 سے 18 سال کی عمر کے طلباء کو ٹیکے لگانے پر توجہ دیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کو ٹیکے لگوانے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بھی ٹیکے لگوا کر اسکول آنے کے لیے کہیں گے۔

 پیشکش میں کیا ہے؟
 "تجویز میں شہری اور دیہی علاقوں میں پہلی سے 12ویں تک کے تمام اسکولوں کا ذکر ہے۔  پری پرائمری تعلیم پر بھی غور کیا جارہا ہے ہے۔ جسکا فیصلہ مقامی انتظامیہ کو کرنا ہے۔

 
 ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ سرکار کورونا کے تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اسکول شروع کرنا چاہتے ہیں۔انہیں ساری پلاننگ کرنی ہے۔  بنیادی مقصد طلباء کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانا ہے۔ انہوں نے بچوں کی صحت اور حفاظت پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے