نانا پٹولے اور وزیر اعظم مودی کے بیچ نفرت کا ماحول بنا کر حالات خراب کرنے کی سازش پر پولس نظر رکھے
مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر سلیم اپسرا کی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات و میمورنڈم
مالیگاؤں : نانا پٹولے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیچ نفرت انگیز ماحول پیدا کر حالات پراگندہ کرنے کی کوشش فرقہ پرست جماعت کے کارکن کررہے ہیں لہذا وزیر اعظم کا عہدہ ہمارے جمہوری ملک میں قابل قدر ہوتا ہے اور ہم سب بھارتی اس عہدہ کی عزت کرتے ہیں لیکن چند روز سے بی جے پی کے کچھ فرقہ پرست کارکن نانا پٹولے کو وزیر اعظم سے جوڑ کر بدنام کررہے ہیں اور ان پر بھی نازیبا تبصرہ کررہے ہیں جس سے ملک کے جمہوری عہدہ وزیر اعظم پر حرف آرہا ہے۔
اور وہیں کانگریس کے صدرِ نانا پٹولے کی بھی تضحیک کی جارہی ہیں جس سے حالات ناگفتہ بہ ہوسکتے ہیں لہذا پولس انتظامیہ مستعدی کا مظاہرہ کریں اور ایسے فرقہ پرستوں پر نظر رکھیں اور جن افراد نے نانا پٹولے کو بدنام کرنے کی سازش کی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر سلیم اپسرا نے شہر ایس پی کھانڈوی سے کیا ہے ۔اس ضمن میں سلیم اپسرا نے نمائندہ بیباک کو بتایا کہ مہاراشٹر پریش کانگریس پارٹی کی ہدایات پر مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ہونے کی حیثیت سے ہم نے آج یہ میمورنڈم پولس انتظامیہ کو دیا ہے ۔
اس موقع پر سلیم اپسرا نے یہ بھی کہا کہ آج سے کانگریس کی بنیادی ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جو افراد کانگریس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا آدھار کارڈ اور دو فوٹو لیکر مالیگاؤں کانگریس بھون قدوائی روڈ پر صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک آور دوپہر تین بجے سے رات 8 بجے تک زین العابدین پٹھان سے ملاقات کر ممبرا سازیاں حاصل کرسکتے ہیں ۔
سلیم اپسرا نے کہا کہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کیا جانب سے کانگریس بنیادیں ممبئی سازی کی مہم جاری کی گئی ہے آوروں اسکے لئے پارٹی ہائی کمان نے مجھکو ذمہ داری دی ہے ۔موصوف سے آصف جب نمائندہ بیباک نے سوال کیا کیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کارکنان میں پہلے سے کارگزار صدر ہوں اور اب پارٹی نے مجھکو مزید ذمہ داریاں سونپی ہے جسے میں پوری گائیڈ کررہا ہوں، اگر مستقبل قریب میں پارٹی نے مجھکو مالیگاؤں شہر کانگریس کا صدر نامزد یا منتخب کردیا تو میں پارٹی کو مضبوط کروں گا، کانگریس پارٹی کے نئے پرانے ورکروں ہمدردوں کو لیکر پارٹی کو مضبوط کروں گا ۔سلیم اپسرا نے کہا کہ بنکروں کے مسائل سمیت شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہم کوشش کریں گے اور آج جو حالات کانگریس کیلئے بنائے جارہے ہیں اس سے بہتر حالات بنا کر کانگریس کو ایک نمبر پارٹی بنانے کا عزم بھی سلیم اپسرا نے ظاہر کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com