فلم پشپا پر پابندی عائد کر ڈائریکٹر اور اداکاروں پر گناہ درج کیا جائے ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کو شکایتی مکتوب

فلم پشپا پر پابندی عائد کر  ڈائریکٹر اور اداکاروں پر گناہ درج کیا جائے ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کو شکایتی مکتوب 




ممبئی : 21 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) الو ارجن کی اداکاری سے آراستہ فلم 'پشپا' اس وقت باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔  فلم کے سین، گانے اور ڈائیلاگ بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہے ہیں اور ناظرین میں بحث کو جنم دے رہے ہیں۔جہاں یہ فلم اپنی کامیابی کی منزل پر بڑھ رہی ہیں وہیں  اس فلم کے سامنے اب ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق شیوار فاؤنڈیشن کے بانی سبھاش سالوے نے فلم پر پابندی لگانے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل کو خط لکھا ہے۔  فلم 'پشپا' میں ایک سین دکھایا گیا ہے کہ پولیس کی وردی کا فلم میں غیر مناسب استعمال کرنے سے عوام کا پولیس انتظامیہ پر اعتماد کم ہوگا۔ فلم میں پولس کا جس طرح کردار بتایا گیا ہے اس سے پولیس جوانوں اور پولیس کے حامیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے۔لہذا 'فلم پشپا' پر پابندی عائد کی جائے ۔اسطرح کی شکایات بھی خط میں کی گئی ہے۔

سبھاش سالوے نے فلمساز اور اداکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے  فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ 

 انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کو اس طرح کی فلم بندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کوئی اداکار یا پروڈیوسر پولیس انتظامیہ، خاکی کی توہین کرنے کی ہمت نہ کرے۔


 پشپا فی الحال باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔  فلم کو شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔  مشہور اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کے کیریئر کا پہلا آئٹم سانگ فلم میں ہے۔  فلم کا دوسرا حصہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔  اس فلم کی کہانی سرخ صندل کی اسمگلنگ پر مبنی ہے۔  فلم کو تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں دکھایا گیا ہے۔  اس فلم میں الو ارجن 'رف اینڈ ٹف' روپ میں نظر آ رہے ہیں۔الو ارجن کے ساتھ ایکسپریشن گرل ساؤتھ ایکٹریس رشمیکا منڈاننس نے کافی بہتر اداکاری کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے