مالیگاؤں جنرل اسپتال میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لکشمن نارائن چوہان کی تقرری
ممبئی : 21 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سرکار کے محکمہ صحت عامہ منترالیہ نے آج 21 جنوری کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے ریاست کے کل 36 ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا ہے ۔جس کے مطابق ضلع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا ایک مقام سے دوسرے مقام پر تبادلہ کیا گیا تو وہیں کچھ نائب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ترقیاتی دی گئی اور انہیں سپرنٹنڈنٹ کا عہدے پر فائز کیا گیا ۔
آج دوپہر کو جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق مالیگاؤں جنرل اسپتال میں نئے میڈیکل آفیسر کی تقرری کردی گئی ہے ۔مالیگاؤں جنرل اسپتال میں اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے ڈاکٹر کشور ڈانگے کے بعد سے یہ عہدہ ڈاکٹر مہالے سنبھال رہے تھے ۔کورونا ایام میں ڈاکٹر ہتیش مہالے نے مالیگاؤں جنرل اسپتال میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور اب مالیگاؤں جنرل اسپتال میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لکشمن نارائن چوہان کو تقرر کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر چوہان اپنی خدمات مالیگاؤں جنرل اسپتال میں دینگے ۔ڈاکٹر لکشمن نارائن چوہان فی الحال منگلور پیر ضلع واشم کے ضلع اسپتال میں نائب سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اب انکا مالیگاؤں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر لکشمن چوہان مالیگاؤں شہر میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔مالیگاؤں شہر انکے لئے نیا نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے سن 2005 - 2006 کے دوران مالیگاؤں میں واڈیا دواخانہ میں اپنی طبی خدمات انجام دی ہیں ۔اس وقت مالیگاؤں شہر میں چکن گنیا کیا وباء عام تھیں جسے موصوف نے کافی حد تک قابو میں کرنے کی جدوجہد کی تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com