مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں 3 لاکھ 4 ہزار 694 رائے دہندگان ، صرف 8 ہزار 27 نئے ووٹرس کا اضافہ


مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں 3 لاکھ 4 ہزار 694 رائے دہندگان ، صرف 8 ہزار 27 نئے ووٹرس کا اضافہ 


 نئی ووٹر لسٹ کے مطابق کارپوریشن چناؤ لئےجائیں گے،ٹوٹل پولنگ بوتھ 341، بوتھ وائز ووٹوں کی تفصیلات اجاگر 




مالیگاؤں : 20 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ووٹوں کی تعداد کو لیکر الگ الگ اعداد و شمار سامنے آنے سے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ساتھ عوام بھی فکر مند ہوگئے تھے کہ آیا اچانک ووٹوں کی تعداد میں اتنی بڑی مقدار میں کمی زیادتی کیسے ہورہی ہیں؟ اور اس ضمن میں محکمہ الیکشن کے کیا اعداد ہیں؟ 

اس سلسلے میں نمائندہ بیباک نے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کے نمائندے نائب تحصیلدار سے فون پر گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں کل ووٹوں کی تعداد تین لاکھ چار ہزار چھ سو چورانوے 304694 ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ اسمبلی الیکشن 2019 میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں کل ووٹرس 2 لاکھ 96 ہزار 667 تھے ۔اب 5 جنوری 2022 کی حتمی ووٹر لسٹ کے مطابق یہ تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی ہے ۔اسطرح مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں اب تک صرف 8 ہزار 27 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔

 نمائندہ بیباک کو حاصل تفصیلات کے مطابق نئی ووٹر لسٹ کے مطابق کل 341 پیٹیاں ہیں ۔ان میں پیٹی نمبر ایک میں 853 ووٹ، جبکہ پیٹی نمبر 341 میں 644 ووٹ درج ہیں. اسطرح نمائندہ کو ٹوٹل 341 پیٹیوں کی پیٹی وائز ووٹرس کی تعداد موصول ہوئی ہیں ۔اسی مناسبت سے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ لئے جائیں گے ۔اس سلسلے ہفت روزہ بیباک میں تفصیلی معلومات شامل اشاعت ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے