مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے 35 کروڑ روپے کا پرپوزول مہاراشٹر حکومت کو پیش، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے شیخ آصف کی ممبئی میں ملاقات


مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے 35 کروڑ روپے کا پرپوزول مہاراشٹر حکومت کو پیش، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے شیخ آصف کی ممبئی میں ملاقات


نیٹ اسٹڈی سینٹر، مکند واری گارڈن ،رونق آباد ،آزاد نگر ،دتہ نگر اور پوار واڑی سمیت مضافات میں 24 کاموں کیلئے 15 کروڑ گرانٹ کا مطالبہ


ہل اسٹیشن اور  پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کیا جائے




ممبئی : 20 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مزید خطیر رقم کی ضرورت پیش آرہی ہے ۔ اس لئے کہ شہر میں اب بھی بیشمار راستے خستہ حالی کا شکار ہیں ۔اسی طرح شہر کی کچی بستیوں میں آباد غریب مسلم بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے کوئی انتظامات نہیں ہے ۔ اسی طرح گرو وار وارڈ علاقہ میں ایک شاندار گارڈن کی تعمیر سمیت اسطرح کل 24 کاموں کو کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

لہذا مہاراشٹر سرکار مالیگاؤں شہر کے مسائل کیا یکسوئی کیلئے گرانٹ جارہا کرے ۔اسطرح کا مطالبہ آج دوپہر دو بجے ممبئی میں آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔شیخ آصف نے نائب وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ان کاموں کی انجام دہی کیلئے تقریبا 15 کروڑ روپے فنڈ ریلیز کیاجائے ۔شیخ آصف نے ان کاموں کا اسٹیمیٹ تیار کرتے ہوئے پرپوزول اجیت دادا پوار کو پیش کیا ہے ۔جسکے مطابق مالیگاؤں شہر کے آزاد نگر علاقہ میں مکند واڑی شاپنگ کاملپلیکس سے متصل اراضی پر خوبصورت گارڈن کی تعمیر کرنا، آزاد نگر علاقہ روڈ گٹر اور نالوں کی تعمیر کرنا، رونق آباد، دتہ نگر ،پوار واڑی ،اختر آباد، سمیت متعدد علاقوں میں روڈ، نالوں کی تعمیر کرنا درج ہے ۔شیخ آصف نے اسطرح کل 24 کاموں کی فہرست نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار کو پیش کیا ہے جسے وزیر موصوف جلد ہی منظور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

اسی طرح شیخ آصف نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کو دوسری فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ایم ایل اے شپ میں مالیگاؤں شہر کے مالدہ شیوار گھر کل یوجنا سے لگ کر  منظور شدہ پالی ٹینک کالج کی عمارت اور دیگر انتظامات کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ آئندہ ماہ مارچ میں ہونے جارہے بجٹ اجلاس میں مختص کئے جائیں تاکہ مالیگاؤں شہر میں بھی ہنر مند بچوں کو فائدہ ہوسکے. 

اسی طرح شیخ آصف نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی سے مالیگاؤں شہر کا نقصان ہوا ہے اور شہر کی تعمیر و ترقی تھم سیاسی گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں ہل اسٹیشن بند پڑا ہوا ہے ۔ابھی بھی یہاں بیشمار کاموں کو انجام دینا ہے تاکہ شہریان مالیگاؤں کو سیر و تفریح کیلئے ایک خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے ۔لہذا ہل اسٹیشن پر مزید کاموں کی ادائیگی کیلئے 10 کروڑ روپے کا فنڈ آئندہ بجٹ میں مختص کیا جائے ۔اس سلسلے میں ایل پریس اعلامیہ میں شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے  35 کروڑ روپے فنڈ منظور کرنے کا پرپوزول داخل کردیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ حکومت ان کاموں کیلئے گرانٹ منظور کریگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے