نانا پٹولے کے خلاف بھڑکا بی جے پی کارکن کا غصہ ، کہا "نانا پٹولے کی زبان کاٹ دو اور ایک لاکھ انعام پاؤ" ۔
امراوتی بی جے پی لیڈر سابق وزیر زراعت انیل بونڈے نے بھی نانا پٹولے کا ہاتھ کاٹ دینے کا متنازعہ بیان داغ دیا ، کانگریس نے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
ممبئی : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر سنسنی خیز بیان دیا تھا کہ میں مودی کو مار سکتا ہوں اور ان کی اور گالی بھی دے سکتا ہوں ،اس کے بعد سے بی جے پی نے جارحانہ موقف اختیار کیا ہے۔ پٹولے کے خلاف آج مہاراشٹر بی جے پی نے زبردست احتجاج کیا ہے۔ اس کے بعد جالنہ بی جے پی کے یوتھ فرنٹ کے ضلع صدر سوجیت جوگس نے پٹولے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔جس سے الفاظ کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ انہوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ نانا پٹولے کی زبان کاٹ دو اور ایک لاکھ روپے انعام پاؤ، اس بیان کے بعد کانگریس بھی جارحانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پٹولے کے ذریعے دیئے گئے متنازعہ بیان کے بعد جالنہ بی جے پی یوا مورچہ نے نانا پٹولے کے خلاف کافی جارحانہ موقف اختیار کیا۔ ضلعی صدر سوجیت جوگس نے نانا پٹولے کی زبان کاٹ کر ایک لاکھ روپے انعام حاصل کرنے کے متنازع بیان کا اعلان کیا ہے۔سوجیت جوگس نے قدیم جالنہ پولیس اسٹیشن میں نانا پٹولے کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔
وہیں سابق وزیر زراعت انل بونڈے نے کہا کہ نانا کو یاد رکھنا چاہیے کہ شاہیشتے خان کی صرف انگلی کاٹی گئی تھی، تمہارا پنجا کاٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امراوتی سے نوجوان نکل گئے ہیں اب پورا پنجہ نکالا جائے گا ۔اس کے علاوہ بھونڈے نے کہا کہ کانگریس میں یہ دوڑ لگی ہوئی ہے کہ سونیا گاندھی کو خوش کرنے کے لیے مودی کو نشانہ بنانے کیلئے دوڑ لگی ہوئی ہیں ۔ انیل بونڈے نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نے کاٹنے کے ساتھ ساتھ بھونکنے کی دھمکی دی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ مالک کا سب سے ایماندار کتا ہے۔
دریں اثنا، کانگریس کے ترجمان دلیپ ایڈیتکر نے انل بونڈے کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دلیپ نے کہا کہ جس نے نانا پٹولے کا پنجا کاٹنے کی دھمکی دی ہے اسے پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ان سب حالات کے بیچ مہاراشٹر کی سیاست میں اچھال اور سیاست پارہ گرم ہوگیا ہے ۔حالانکہ نانا پٹولے نے وضاحت کردی ہے کہ انہوں نے گاؤں کے غنڈہ مودی کے خلاف بولا ہے وزیر اعظم سے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com