سود کی رقم سے بچنے کیلئے بلی پترا قرض ادا کرنے میں بیداری کا مظاہرہ کریں :اسلم انصاری
مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بلی پترا قرض کے بوجھ تلے دبے غریبوں کو سود کی رقم سے نجات دلانے کیلئے جس طرح شیخ رشید اور طاہرہ شیخ نے ایمانداری و حسن سیاست کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقیناً شہریان کے حق میں بہتر ہوگا ۔آج بلی پترا قرض کے نام پر اصل رقم چار ہزار روپے سے بڑھ کر 60 تا 70 اور 80 ہزار روپے تک ہوچکی ہیں۔ جو کہ غریب عوام کی استطاعت سے باہر ہیں ۔اس رقم کو کم کرنے کیلئے شرح سود کو معاف کرتے ہوئے اصل رقم صرف پانچ ہزار روپے وصول کرنے کی قرارداد شیخ رشید و طاہر شیخ نے منظور کی ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار ہاؤس لیڈر کارپوریٹر اسلم انصاری نے کیا ۔
خیال رہے کہ اس اسکیم سے تقریبا 1041 افراد نے قرض لیا تھا جس کی رقم 7 کروڑ 64 لاکھ 6 ہزار 121 روپے تھی ۔جسے بلی پترا قرض لینے والے افراد کو ادا کرنا واجب تھا لیکن شیخ رشید کی ہنگامی جدوجہد سے سود کی رقم معاف کردی گئی جسے اب صرف پانچ ہزار روپے کے حساب سے 52 لاکھ پانچ ہزار روپیہ ہی ادا کرنا ہوگا اور بلی پترا قرض لینے والے افراد کو فی نفر 5000 ہزار ادا کرنا طئے کیا گیا ہے ۔
اسلم انصاری نے کہا کہ اس معاملے پر شہر کے کچھ غریب دشمن سیاست داں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے اور غریبوں کے لیڈر شیخ رشید کی جیت ہوئی اور بلا آخر بلی پترا قرض پر عائد سود کی رقم کو معاف کردیا گیا ہے ۔
موصوف نے شیخ رشید کے حوالے سے بتایا کہ بلی پترا قرض لینے والے افراد کارپوریشن پہنچ کر پانچ ہزار روپے ادا کریں اور اپنا نیل سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم صرف چھ ماہ تک ہیں جاری رہے گی اسکی معیاد 30 جون کو ختم ہوجائے گی اسکے بعد قرضدار کو سود سمیت ادا کرنا پڑے گا ۔لہذا سود کی رقم سے بچنے کیلئے بلی پترا قرض جلد از جلد ادا کریں اور نیل سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔اسطرح کی اپیل اسلم انصاری نے کی ہے ۔اسلم انصاری نے بتایا کہ کارپوریشن کی نئی عمارت پہلا منزلہ مہیلا و بال کلیان آفس میں بھامرے صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے عوام اپنا قرض 5 ہزار روپے ادا کریں اور رسیدیں بھی ساتھ ساتھ حاصل کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com