یومیہ کیسیسز میں اضافہ، کورونا کے 2لاکھ 47 ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ، 380 مریضوں کی موت

یومیہ کیسیسز میں اضافہ، کورونا کے 2لاکھ 47 ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ، 380 مریضوں کی موت 


نئی دہلی : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کیسز اب بھارت میں مسلسل بڑھ رہے ہیں۔  آج ملک بھر میں کووڈ-19 کے 2,47,417 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 مریض انتقال کر گئے۔  اموات کے نئے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد سے ملک میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 4,85,035 ہو گئی ہے۔  مرکزی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے  ایکٹو کیسز کی تعداد اب بڑھ کر 11,17,531 لاکھ ہو گئی ہے۔  آج ریکارڈ کیے گئے انفیکشن کے کیسز کل (بدھ) کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہیں۔
 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 84 ہزار 825 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔  جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,47,15,361 ہو گئی ہے۔  وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ آج کورونا انفیکشن کے 2.47 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔  جبکہ بدھ کو یہ تعداد 1,94,720 تھی۔  صرف 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 52,697 کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 

 دوسری جانب اگر ہم Omicron کے ڈیٹا کی بات کریں تو ملک میں Omicron ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اس قسم سے متاثرہ 5,488 مریض ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے