ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کو الوداعیہ اور تیگبیر سنگھ سندھو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
ہوٹل پولین لانس منماڑ چوپھلی پر پروگرام،پولس انتظامیہ کی شہریان سے شرکت کی درخواست
مالیگاؤں : 5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کا مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ روز تبادلہ کیا اور انکی جگہ پر مالیگاؤں شہر میں ہی ڈی وائے ایس پی کی خدمات انجام دے رہے تیگبیر سنگھ سندھو کو عہدے میں ترقی دیکر مالیگاؤں کا ایڈیشنل ایس پی نامزد کیا گیا ہے، اسی ضمن میں آج منماڑ چوپھلی پر واقع ہوٹل پولین لانس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے ایک پریس ریلیز میں جاری کی ہے ۔اس موقع پر پولس انتظامیہ نے مالیگاؤں شہر کی معزز عوام ، امن کمیٹی کے تمام ممبران اور سماجی خدمت گاروں اور معزز صحافیوں کو اس دعوت نامہ کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ 5 مارچ بروز بدھ شام 7 بجے ہوٹل پویلین لانس (منماڑ چوپھلی) پر انیکیت بھارتی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں کی الوداعی تقریب منعقد ہوگی ۔
اسی طرح مالیگاؤں شہر کے نئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مسٹر تیگبیر سنگھ سندھو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ تاہم آپ سب سے درخواست ہے کہ 7 بجے تک مذکورہ الوداعی اور استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں اور پروگرام کو چار چاند لگائیں۔نوٹ یہ پروگرام رات آٹھ بجے تک جاری رہیگا ۔لہٰذا شہریان اپنے قیمتی اوقات نکال کر اس پروگرام میں شرکت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com