جمیعت علماء مدنی روڈ پر ملک کی 73 ویں یومِ جمہوریہ کی رسم پرچم کشائی مفتی اسماعیل قاسمی کے ہاتھوں کی گئی
مالیگاؤں :26 جنوری (پریس ریلیز) 26 جنوری 1949 سے دستور ہند کی تکمیل اور نافذ العمل ہونے کے بعد ہر سال ملک میں یومِ جمہوریہ کی تقریب جوش و خروش سے منائی جاتی ہے اس سال ملک کی 73 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر دفتر جمیعت علماء مدنی روڈ نیاپورہ میں صبح آٹھ بجے رسم پرچم کشائی صدر مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں جھنڈا کو سلامی دی گئی اس سے پہلے ابتدائی تقریر مولانا عمران اسجد ندوی نے ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار اور انکی قربانیوں کا تاریخی پس منظر پیش کیا، اور یومِ جمہوریہ کے حوالے سے اہم بات کیں، آج اس ملک کے جمہوری نظام کے تحفظ و بقاء کے لئے ہم سب کو ساتھ دینا ہوگا جسطرح ہمارے اسلاف نے اپنے خون جگر سے سینچا ہے اس کی تاریخ آنے والی نسلوں کو بتانا ضروری ہے اس ملک میں رہنے والے تمام باشندوں کو قانون کی حفاظت و بالادستی کو برقرار رکھے، یہی پیغام آج کی اہم ضرورت ہے ۔
سلامی کے بعد صدر مفتی اسماعیل قاسمی نے تمام حاضرین کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد پیش کیں، اس موقع پر حاجی محمد مکی سیٹھ، عبدالمالک سیٹھ بکرا ، مولانا عبید ابن مفتی اسماعیل قاسمی، مولانا عبدالمتین قاسمی ، مجیب قابل، حامد حسین، عامر ایوبی، عزیزالرحمن نوفل ، ایوب رحمانی، اور سینکڑوں افراد موجود تھے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com