ملک میں سیکولرازم بمقابلہ فرقہ پرستی ، عوام سیکولر پارٹیوں کو مضبوط کریں
این سی پی بھون پر منعقدہ جشن یوم جمہوریہ سے آصف شیخ کا عوام سے خطاب
مالیگاؤں : 26 جنوری (پریس ریلیز) این سی پی کی جانب سے راشٹروادی کانگریس بھون پر آج یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی کا انعقاد آصف شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے شہریان کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں اس ملک میں ابھی دو نظریاتی لڑائی لڑنا ہے ۔ایک طرف فرقہ پرست طاقتوں کا جم غفیر ہے تو دوسری طرف سیکولرازم کے ماننے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکولرازم کو مضبوط کرنے کیلئے اور مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے آئین ہند کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنا ہوگی ۔
شیخ آصف نے کہا کہ آج ملک میں صرف شرد پوار کا چہرہ بے جو تمام سیکولر پارٹیوں کو جوڑ کر فرقہ پرست پارٹیوں سے لڑ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ریاست میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور ہندوستانی آئین کے تحفظ کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔
اس موقع پر مالیگاؤں سٹی ڈسٹرکٹ این سی پی ورکنگ صدر شکیل بھائی، این سی پی یوتھ کانگریس کے تمام عہدیداران، این سی پی ویمن کانگریس کی ضلعی صدر یاسمین سید، ورکنگ صدر انصاری شاہین آپا، صبا میڈم، تبسم کھٹک، فاطمہ میڈم اور دیگر خواتین عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر سیوادل کے صدر ریاض علی، سیوادل ورکنگ صدر شفیق باکسر، اقلیتی صدر ندیم پھنی والا، اسٹوڈنٹ سیل کے صدر نعیم مرزا، الطاف بھائی اور دیگر عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آخر میں شکیل جانی بیگ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com