ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے فائرنگ ، فیئر کمپنی کا 30 سالہ ملازم زخمی
مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں پھر ایک بار فائرنگ کی خبر سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک 30 سالہ شخص کو پیر میں گولی لگی ہے ۔جسے شفاء ہاسپٹل مومون پورہ میں داخل علاج کروایا گیا ہے ۔اس کی اطلاع ملتے ہی پولس عملہ نے جائے حادثہ پر حاضری لگائی ۔
اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو حاصل تفصیلات کے مطابق شفاء ہاسپٹل میں زیر علاج متاثرہ زخمی شخص نے اپنا نام ابرار احمد محمد عطاءالرحمن بتایا جسکا آبائی ریاست بہار کے بتایا گیا ہے ۔متاثرہ نے بتایا کہ ہم دودھ لینے کیلئے دو ساتھی جارہے تھے کہ پیچھے سے کچھ دو سے تین نامعلوم افراد نے پیدل ہمارا تعاقب کیا اور ہمارا موبائل چھین لینے کی کوشش کی جب ہم نے انکار کیا تو تھوڑی ہاتھا پائی ہوئی اسکے بعد انہوں نے ہم پر فائرنگ کردی جسکے سبب متاثرہ شخص ابرار احمد زخمی ہوگیا ۔ابرار نے بتایا کہ میرا دوست تبریز میرے ساتھ موجود تھا ۔ہم ڈھائی سالوں سے یہاں فیئر کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پولس میں شکایت درج کروائی جارہی ہے ۔ابرار نے یہ بھی بتایا کہ یہ پورا معاملہ نیشنل ہائی وے نمبر تین پر واقع اسٹار ہوٹل کے سامنے ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے پیش آیا ۔اس ضمن میں شہر ایس پی و پوار واڑی پولس اسٹیشن عملہ نے جائے حادثہ ہر حاضری لگائی۔تادم تحریر پولس قانونی کارروائی میں مصروف ہے ۔
ویڈیو لنک 👇
https://youtu.be/B89iB1FIZj4
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com