چند ماہ بعد ہونے نے جارہے میونسپل چناؤ کیلئے بھجبل فارم ہاؤس پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

چند ماہ بعد ہونے نے جارہے میونسپل چناؤ کیلئے بھجبل فارم ہاؤس پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد


مالیگاؤں و ناسک میونسپل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت فرقہ پرست جماعتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی حکمت عملی تیار



https://youtu.be/KYtyB4vb360


ناسک : 14 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آئندہ چندر ماہ بعد ناسک ضلع میں ہونے جارہے عام چناؤ کے پیش نظر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے سیاسی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔اس سلسلے میں ریاست کے وزیر خوراک و ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی صدارت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایم ایل ایز،سابق ایم ایل ایز و سابق ایم سمیت ضلعی صدور و این سی پی لیڈران کی ناسک بھجبل فارم ہاؤس پر جائزہ و سیاسی منصوبہ بندی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔آئندہ ماہ ہونے جارہے ناسک میونسپل کارپوریشن چناؤ، مالیگاؤں میونسپل چناؤ کے ساتھ ساتھ ضلع پریشد چناؤ ہونے جارہے ہیں ۔اس موقع پر چھگن بھجبل نے تمام لیڈران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیں جدوجہد کرنا ہوگا، بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اپنانے والی تمام فرقہ پرست جماعتوں کیخلاف محاذ آرائی کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے دور رکھنا ہوگا ۔چھگن بھجبل نے کہا کہ سیاست کے رہنما اصول سیام دنڈ، بھید بھاؤ کے چلتے ہمیں آئین کی حفاظت اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کرنا ہوگا اور اپنے اپنے علاقوں میں تعمیری کاموں کا جال بچھانا ہوگا ۔ناسک ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے ہر وارڈ، ہر گلی و ہر چوک چوراہے پر عوام کو بیدار کرنا ہوگا ۔

اس میٹنگ میں چھگن بھجبل نے ناسک ضلع کے تمام این سی پی لیڈران کو سیاسی ہتھیاروں سے لیس ہوکر چناؤ میدان میں اترنے کی ہدایات دی اور بہت ساری ٹپس اور سیاسی حکمت عملی پیش کیا ۔
ناسک کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مکمل اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھجبل نے کئی لیڈران کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہے جبکہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کی مکمل ذمہ داری آصف شیخ رشید کو دی گئی اعراب ساتھ ساتھ رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی سرپرستی بھی دینے بھجبل نے عندیہ ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے ضلع پریشد چناؤ کیلئے متعلقہ حلقہ کے این سی پی لیڈران کو سرجوڑ کر کام کرنے کی ذمہ داری دی ہے ۔

اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر و تعلقہ کے سیاسی حالات اور پارٹی کی پالیسی پر اظہار خیال کیا جسے بھجبل سمیت دیگر لیڈران نے سنجیدگی سے لیا اور اس پر عمل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کیا ہدایت دی ۔اسطرح کی تفصیلات ناسک سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے میڈیا ذرائع نے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے