ناسک ضلع میں 10 جنوری سے اسکولیں بند ،رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے جائزہ میٹنگ میں لیا فیصلہ
ناسک : 6 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں اب ناسک ضلع کی تمام میڈیم کی اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے کورونا جائزہ اجلاس میں کیا ۔موصوف ناسک ضلع کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہیں ۔اس لئے بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینا سرکار اور والدین کی ذمہ داری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلی سے نویں اور گیارہویں جماعتوں کی تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان کلاسوں کی اب آن لائن پڑھائی جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیر 10 جنوری سے 31 جنوری تک اسکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔اسی طرح دسویں اور بارہویں جماعتوں کو حسب معمول جاری رکھا جائے گا ۔
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے کچھ ہی لمحہ بعد نمائندہ بیباک نے ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کے پی آر او سے فون پر تفصیلی گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پورے ناسک ضلع پر نافذ رہیگا ۔مالیگاؤں سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ چھگن بھجبل کی جائزہ میٹنگ میں مالیگاؤں سمیت پورے ضلع میں اسکولیں بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
4 تبصرے
بارہویں کے طلباء کو کورونا نہیں ہوگا کیا ؟
جواب دیںحذف کریںSahi kaha
حذف کریںصحیح فرمایا ڈاکٹر صاحب
حذف کریںThis statement is a bullshit*
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com