سوریہ نمسکار کی اسلام میں گنجائش نہیں،جمعیتہ علماء مدنی روڈ کا وفد ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچا


سوریہ نمسکار کی اسلام میں گنجائش نہیں،جمعیتہ علماء مدنی روڈ کا وفد ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچا


مالیگاؤں : 6 جنوری (پریس ریلیز) مورخہ 6 جنوری 2022 بروز جمعرات جمعیتہ علماء مدنی روڈ کا وفد حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچا اور مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری مکتوب ایڈیشنل کلکٹر کے ذریعے وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو روانہ کیا گیا۔

 مکتوب میں انھوں نے یہ مطالبہ کیا کہ مرکزی سرکار کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اسکول کے طلباء و طالبات میں سوریہ نمسکار سرگرمی کا اطلاق کیا گیا ہے جو مسلمانوں کے مذہب میں کھلی مداخلت ہے اور مسلم مذہب میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

 مذہب اسلام میں اس قسم کا عمل شرک ہے جس پر مسلمان کبھی عمل نہیں کرسکتا ۔ ملک کے آئین اور دستور کے مطابق ہندوستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب کے مطابق چلنے کی پوری آزادی ہے ۔ جس مذہب میں سوریہ نمسکار کی گنجائش ہے وہ اس سرگرمی پر عمل کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر جمعیتہ علماء مدنی روڈ آپ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کے مسلم طلباء و طالبات پر سوریہ نمسکار کا اطلاق نہ کریں ۔
 اس وفد میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی، حاجی مکی سیٹھ،حاجی عبدالمالک بکرا سیٹھ،مولانا امتیاز اقبال،مولانا مختار جمالی،فقیر محمد،مسعود بفاتی،سہیل ماسٹر،شفیق اینٹی کرپشن، مفتی حفظ الرحمن،محمد اسماعیل رحمانی، عبدالرحمن پیارے شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے