تین سو سے زائد افراد آنکھوں کے مفت معائنہ کیمپ سے مستفیض، این سی پی سیوا دل سیل کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

تین سو سے زائد افراد آنکھوں کے مفت معائنہ کیمپ سے مستفیض، این سی پی سیوا دل سیل کی جانب سے پروگرام کا انعقاد 


 شرد پوار کے جنم دن پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے فلاحی پروگراموں کا انعقاد کا سلسلہ جاری



مالیگاؤں : 8 دسمبر (پریس ریلیز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر پوار کے جنم دن کے موقع پر دو دسمبر سے 12 دسمبر تک فلاحی کاموں کو انجام دینے کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد مہاراشٹر بھر میں کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی سربراہی میں آج مالیگاؤں سٹی ڈسٹرکٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سیوا دل سیل کے توسط سے شبیر نگر سیلانی چوک میں پارٹی کی طرف سے ایک مفت آنکھوں کا معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح صبح 11 بجے این سی پی کے ضلع صدر آصف شیخ نے کیا۔ اس کیمپ میں اطراف کے علاقوں کی 300 خواتین، مردوں اور بزرگ شہریوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ وارڈ کے بزرگ اور این سی پی سیوا دل کے رکن و ہارڈ ورکر راجو پہلوان پان والے کی صدارت میں کیا گیا ۔ اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری شریف منصوری، سیوادل کے صدر ریاض علی، نیشنلسٹ ویمنس کانگریس کی صدر یاسمین سید، گرووار وارڈ بلاک صدر مظفر غازی، بابو بھائی، احد ممبر۔ علی احمد بھائی اور دیگر کارکنان، شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں سٹی ڈسٹرکٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کوآرڈینیٹر شکیل بیگ نے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے