چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی تامل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے پہاڑی سلسلہ میں گرکر تباہ، 13 افراد ہلاک

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی تامل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں موت 



ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے پہاڑی سلسلہ میں گرکر تباہ، 13 افراد ہلاک 




نئی دہلی : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا Mi-175V جدید ترین ہیلی کاپٹر آج سہ پہر تمل ناڈو کے کونور میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ہندوستانی فضائیہ نے یہ معلومات اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی ہے۔ دوران علاج بپن راؤت کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تمل ناڈو کے کوئمبٹور اور سلور کے درمیان کونور میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر یہاں یوکلپٹس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس وقت ہیلی کاپٹر میں کل 14 مسافر سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر میں فوج کے کچھ اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔ تینوں فوجوں کے سربراہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد مقامی لوگ مدد کیلئے پہنچ گئے۔ جائے واقعہ سے کل 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ باقی تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی لیکن اس میں سے مزید دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔اسطرح اب تک 13 افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 80 فیصد سے زائد زخمی جھلس چکے ہیں۔ ۔جنرل بپن راوت بھی زیر علاج تھے ۔ تاہم بالآخر اعلان کیا گیا ہے کہ وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔




 بپن راوت دسمبر 2019 میں فوج سے ریٹائر ہونے والے تھے۔ ان کے ریٹائر ہونے سے پہلے نریندر مودی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ تخلیق کیا تھا اور انہیں اس عہدے پر کام کرنے کا موقع دیا تھا۔ بپن راوت کی پیدائش 16 مارچ 1958 کو ہوئی تھی۔ ان کے والد ایل ایس راوت فوج میں تھے۔جو لیفٹیننٹ جنرل ایل ایس راوت کے نام سے جانے جاتے تھے۔ بپن راوت کا بچپن فوجیوں کی صحبت میں گزرا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ ایڈورڈ سکول شملہ سے حاصل کی۔



 ان کی کارکردگی پر انہیں SWORD OF ONOR سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔ وہاں اس نے سروس اسٹاف کالج سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے ہائی کمان کا کورس بھی مکمل کیا۔ اس حادثہ پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، سمیت تمام سیاسی و سرکاری آفیسران نے تعزیتی کلمات پیش کئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے