بابری مسجد شہید کرنے والے فرقہ پرستوں کو تعزیرات ہند کے تحت سخت سزا دی جائے شیخ رشید و طاہرہ شیخ کا تحفظ ملت کمیٹی کے بینر تلے صدر جمہوریہ سے مطالبہ

بابری مسجد شہید کرنے والے فرقہ پرستوں کو تعزیرات ہند کے تحت سخت سزا دی جائے 


شیخ رشید و طاہرہ شیخ کا تحفظ ملت کمیٹی کے بینر تلے صدر جمہوریہ سے مطالبہ 



مالیگاؤں : 6 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چھ دسمبر 1992 کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار اتنی شرمناک اور گھناؤنی حرکت کی گئی کہ دن کے اجالے میں ہندو فرقہ پرستوں نے قدیم و تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا ۔اسکے بعد سے اب تک مجرمین کے حوصلے بلند ہیں اور حکومت ان پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ہیں لہذا صدر جمہوریہ ہند اس معاملے پر غور کرتے ہوئے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کرے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ مالیگاؤں شہر کی میئر طاہرہ شیخ و سابق میئر شیخ رشید نے تحفظ ملت کمیٹی کے بینر تلے صدر جمہوریہ سے کیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے آج ایک مکتوب ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی کے توسط سے صدر جمہوریہ کو روانہ کیا ہے ۔مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد کو شہید کرنے والے مجرموں کی سزا دی جائے کیونکہ بابری مسجد کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق ہیں لیکن ہندوستانی معاشرے میں جو سماج دشمن عناصر اور بابری مسجد شہید کرنے والے مجرمین ہیں وہ ایسے گھناؤنے جرم کو انجام دیتے ہیں اور انہیں سزا نہیں ملتی۔ اس لئے ہم آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے مجرموں کو تعزیرات ہند کے تحت سزا دی جائے۔ تاکہ پھر کوئی دوسرا سماج دشمن طبقہ ایسی شرمناک حرکت نہ کرسکے ۔اس وفد میں شیخ رشید، طاہرہ شیخ ،زین العابدین پٹھان،حفیظ انصاری، غفار چائے والا وغیرہ موجود تھے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے