مہاراشٹر کے سات شہروں میں جلد ہی دوڑے گی الیکٹرک ایس ٹی بسیس ، ٹینڈر جاری
پونہ ناسک ، اورنگ آباد ، کولہاپور ، شولاپور ، ناندیڑ اور ناگپور میں چارجنگ اسٹیشن کا قیام
ممبئی : یکم ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایم ایس آر ٹی سی الیکٹرک بسیں جاری کرنے جارہی ہیں ۔ پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کے خریداروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس سے گاڑیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ان وجوہات کی بنا پر ماحول پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔گاڑیوں کی وجہ سے آلودگی بڑھ رہی ہیں اسی پس منظر میں مرکزی حکومت کے اقدام کے تحت کئی ریاستوں میں برقی (الیکٹرک) گاڑیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر میں بھی الیکٹرک وہیکل پالیسی نافذ ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی الیکٹرک بسیں) نے بھی پہل کی ہے۔ اب ایس ٹی بھی جلد ہی الیکٹرک بس استعمال کرنے والی ہے۔ مستقبل قریب میں ریاست میں الیکٹرک ایس ٹی نظر آئے گی۔ اس سے مسافروں کا سفر خوشگوار ہو جائے گا۔
اب ایس ٹی انتظامیہ 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر لے گی۔ ٹینڈر کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جلد ہی ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ دریں اثنا لیز پر 100 میں سے 30 بسیں پونے ڈویژن میں دی جائے گی۔ ان بسوں میں بیٹھنے کی گنجائش 43 سیٹ ہوگی۔ اگلے 6 ماہ میں ریاست کے 5 شہروں کے لیے پونہ بس اسٹینڈ سے الیکٹرک ایس ٹی چلائی جائے گی۔ الیکٹرک بسیں پونے سے 1: پونہ : اورنگ آباد ، 2: پونہ - ناسک ، 3: پونہ - کولہاپور ، 4:پونہ -شولاپور ، 5' پونہ - مہابلیشور کے لیے چلیں گی۔
ریاست میں 7 مقامات پر چارجنگ اسٹیشن کا قیام
کارپوریشن ایس ٹی کی الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کے لیے ریاست میں 7 مقامات پر چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اس میں پونہ ، ناسک ، اورنگ آباد ، کولہاپور ، شولاپور ، ناندیڑ اور ناگپور کو شامل کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com