ریاستی وزیر جینت پاٹل و پرفل پٹیل سے آصف شیخ کی سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات،مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے متعلق گفتگو ، خراب راستوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم کے مطالبہ پر جینت پاٹل کا مثبت تیقن ‏


ریاستی وزیر جینت پاٹل و پرفل پٹیل سے آصف شیخ کی سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات


مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے متعلق گفتگو ، خراب راستوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم کا مطالبہ پر جینت پاٹل کا مثبت تیقن، کہا جلد ہی فنڈ دیا جائے گا

ممبئی : یکم ستمبر (پریس ریلیز) آئندہ سال ہونے جارہے مالیگاﺅں کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کیلئے جہاں مالیگاؤں میں آصف شیخ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں وہیں انہوں نے اس ضمن آج ریاستی وزیر جینت پاٹل اور پرفل سے ممبئی کے ملبار ہل میں واقع سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔یہاں شیخ آصف نے مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ ہونے جارہے ہیں اور راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے اصولوں اور تعمیری کاموں کی بنیادی پر عوام میں مقبول ہورہی ہیں اور انشاءاللہ مالیگاؤں کارپوریشن پر آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہی بیٹھے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر کے راستوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہیں اس لئے ریاستی حکومت مالیگاؤں کارپوریشن کو شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم فراہم کرے ۔ان سب باتوں پر شیخ آصف اور جینت پاٹل کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر جینت پاٹل نے شیخ آصف کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ریاستی حکومت ہر ممکن گرانٹ جاری کرے گی ۔اور جلد ہی کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مالیگاؤں کا فنڈ دیا جائے گا ۔ یہاں شیخ آصف کے ہمراہ شکیل جانی بیگ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے