( فائل فوٹو)
کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی، شہر کی ایک انگلش میڈیم اسکول کو کارپوریشن کی نوٹس
مالیگاؤں : یکم ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں جاری انگلش میڈیم اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی شکایت تشار پاٹل نامہ شخص نے کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر اسکول شروع کرنے کا پیغام موصول ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آپ کورونا شرائط کے خلاف 23/8/2021 کو اسکول شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگرچہ بچوں کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے اور حکومت نے ابھی تک سکول شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے عروج کے ساتھ اسکول بند کرنے کے بجائے اسکول کاری کیا جارہا ہے ۔پوری ریاست میں ریاستی حکومت کے قواعد کے مطابق اسکول بند ہیں اور پڑھائی آن لائن ہو رہی ہیں۔ حکومت نے ابھی تک کسی بھی قسم کے اسکول کے آغاز سے متعلق کوئی سرکلر جاری نہیں کیا ہے۔کیوں نا آپ پر متعدی امراض ایکٹ ، 1897 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005 کے تحت میونسپل کارپوریشن میں فوجداری مقدمہ درج کیا جائے ۔ اسطرح کی تحریری شکایت ادیناتھ انگلش میڈیم اسکول کے خلاف تشار پاٹل نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں درج کی ہے ۔اس پر کارروائی کرتے ہوئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نائب کمشنر برائے ترقی نے ایک نوٹس جاری کر خلاصہ طلب کیا ہے کارپوریشن نے ایک نوٹس میں کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر میونسپل کارپوریشن کو کووڈ 19 بیماریوں کے پھیلاؤ اور کنٹرول کے لیے میونسپل حدود کے لیے مجاز اتھارٹی قرار دیا گیا ہے۔ کووڈ 19 بیماری کا پھیلاؤ مذکورہ حوالہ نمبر سیکشن 5 کے تحت درخواست گزار تشار پاٹل نے شکایت کی ہے انہوں نے میونسپل کمشنر سے درخواست کی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، اسکول بورڈ ایڈمنسٹریٹو آفیسر مالیگاؤں کو معلومات اور درکار ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن نے ادیناتھ انگلش میڈیم اسکول کو نوٹس دیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق ایک مجاز اتھارٹی ہونے کے ناطے کووڈ 19 کی پہلی لہر اور دوسری لہر کے درمیان معزز کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن کے حکم کے بعد اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ چونکہ معزز کمشنر کا اسکول شروع کرنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے ، اس لیے اس شکایت کے سلسلے میں 24 گھنٹوں کے اندر خلاصہ کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس شکایت کے بعد سے مالیگاؤں کارپوریشن مستعد ہوگئی ہیں اور اس طرح کی کارروائی سے دوسری اسکولیں بھی زد میں آسکتی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com