پہلی تا گریجویشن کے طلباء اور باندھ کام مزدوروں کیلئے بڑی خبر ، لاکھوں روپے امداد فراہم کرنے ریاستی حکومت کی اسکیم متعارف، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور سے کامگار وزیر حسن مشرف و این سی پی کے ریاستی صدر جیت پاٹل کی ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی اسکیموں کو منظوری، ‏

پہلی تا گریجویشن کے طلباء اور باندھ کام مزدوروں کیلئے بڑی خبر ، لاکھوں روپے امداد فراہم کرنے ریاستی حکومت کی اسکیم متعارف


راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور سے کامگار وزیر حسن مشرف و این سی پی کے ریاستی صدر جیت پاٹل کی ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی اسکیموں کو منظوری، آصف شیخ کے کئی مطالبات قبول

طلبہ و طالبات، مزدوروں اور شہریان کے رجسٹریشن کیلئے راشٹروادی بھون پر آن لائن سینٹر کا نظم ،جلد ہی شیخ آصف کا اعلان
 

ممبئی : 7 ستمبر (پریس ریلیز)مہاراشٹر عمارت باندھ کام کامگار کلیان کاری منڈل ممبئی کی جانب سے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف اقسام کی اسکیموں کے تعلق سے مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل اور کابینی گرام وکاس وزیر منسٹر حسن مشرف نے آج 7 ستمبر کو شام ساڑھے چھ بجے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور اور کارگزار صدور کو شرکت کی لنک دی گئی ۔ مقامی سطح سے این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید ، اعجاز عمر، شکیل شاہ ،شکیل جانی بیگ نے شرکت کی ۔اس میٹنگ میں (باندھ کام) تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے والے مزدوروں کا رجسٹریشن کرنے کی منظوری دی گئی ۔اس میٹنگ میں طئے پایا کہ ایسے مزدور جنکی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہیں اور وہ سال گزشتہ کسی ایک جگہ پر کم سے کم 90 دنوں تک کام کرنے کا سرٹیفکیٹ رکھتا ہو وہ رجسٹریشن کا اہل ہوگا ۔اسی طرح کئی اقسام کے مزدور اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ان میں الیکٹریشین، اے سی، فریج مکانک، پلاسٹر آف پیرس کا کام کرنے والے مزدور، سیمنٹ کام کرنے، گارڈن بنانے، پول کمبھا لگانے، عمارت، راستے اور ریلوے و دیگر منظم و غیر منظم شعبہ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کا رجسٹریشن کیا جائے گا ۔رجسٹریشن کے فوراً بعد ان مزدوروں کو اسکیم سے سہولیات فراہم کی جائے گی ۔سرکاری طور پر دی جانے والی سہولیات میں مزدوروں کے مکانات، رہائش، بچوں کی تعلیم، میڈیکل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔اسی طرح تعلیم حاصل کررہے طلباء جو پہلی تا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور انکی حاضری 75 فیصد ہے انہیں سالانہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور اسی طرح آٹھویں سے دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی حاضری بھی 75 فیصد ہے تو انہیں سالانہ پانچ ہزار روپے امداد دی جائے گی ۔اسی طرح دسویں سے بارہویں جماعت میں 50 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو 10 ہزار سالانہ امداد دی جائے گی اور گریجویشن کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے سال میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو کتابیں، بیاضیں اور دیگر تعلیمی لوازمات کیلئے سالانہ 20 ہزار امداد دی جائے گی ۔اسی طرح پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سالانہ 25 ہزار روپے امداد دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ (گریجویشن، ڈپلومہ) کی تعلیم حاصل کررہے طلباء کو سالانہ 60 ہزار روپے امداد دی جائے گی ۔اسی طرح میڈیکل کالجس میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو سالانہ ایک لاکھ امداد فراہم کی جائے گی ۔اسکے علاوہ مزدوروں کے دو بچوں کو کمپیوٹر کورس ایم ایس سی آئے ٹی کامیاب کرنے کے بعد انہیں فیس واپس فراہم کی جائے گی ۔اسی طرح سماجی سرکشا یوجنا کے تحت پہلی شادی کیلئے 30 ہزار، اسی طرح پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا ،پردھان منتری سرکشا بیما یوجنا کے تحت دو لاکھ روپے فائدہ دیا جائے گا ۔مزدوروں کی حفاظت کیلئے حفاظتی کٹ کا سیٹ فراہم کیا جائے گا ۔رجسٹرڈ باندھ کام مزدوروں کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم دی جائے گی ۔اسکے علاوہ صحت عامہ کیلئے مہاتما جیوتی با پھلے جن اروگیہ یوجنا ،آیوشیمان بھارت یوجنا کے تحت 971 بیماریوں کے علاج کیلئے ہر ایک خاندان کو دیڑھ لاکھ تا ڈھائی لاکھ بیما حفاظت مفت میں دیا جائے گا ۔اسی طرح موذی امراض کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دینے جائے گی ۔باندھ کام مزدوروں کی بیوی کو نارمل ڈلیوری کیلئے 15 ہزار اور سیزر کیلئے 20 ہزار دیا جائے گا ۔اسی طرح پہلی لڑکی کی پیدائش کے بعد سے 18 سال مکمل ہونے تک اسکی حفاظت کرنے پر ایک لاکھ روپے بچی کے اکاؤنٹ میں فراہم کیا جائے گا ۔ اٹل باندھ کام کامگار آواس یوجنا کے تحت گھر بنانے کیلئے شہری و دیہی علاقوں کیلئے دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔ہاؤس لون کیلئے چھ لاکھ روپے میں سے دو لاکھ امداد دی جائے گی ۔اگر کسی مزدور کا کام کرتے وقت انتقال ہوجاتا ہے تو اسکے وارثین کو پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔اور اگر 51 سے 60 سال عمر کے مزدور کی قدرتی موت مواقع ہوجاتی ہے تو انکے وارثوں کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔اسی طرح مزدور کے انتقال کے بعد بیوی کو پانچ سال تک سالانہ 24 ہزار امداد دیکر جائے گی ۔ان سب اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہلی شرط رجسٹریشن کرنا ضروری ہے ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔موصوف نے میٹنگ میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ پاورلوم صنعت میں کام کرنے والے ینترماگ کامگار کلیان منڈل کا قیام بھی فوری طور کیا جائے اور غیر منظم مزدوروں کیلئے بنائے گئے بورڈ میں بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں بھی فائدہ پہنچایا جاسکے ۔اس موقع پر نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ راشٹروادی بھون پر شہریان مالیگاؤں کیلئے بہت جلد رجسٹریشن کی کارروائی شروع کی جائے گی تاکہ انہیں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے امداد فراہم کروائی جاسکے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے مزدوروں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں طلباء و انکے والدین اور شہریان سے گزارش کی ہے کہ جلد ہی مکمل تفصیلات کے ساتھ راشٹروادی بھون سے رہنمائی کرتے ہوئے اعلان کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے