پولس کی گرفت کمزور ، رشوت خور پولس آفیسران سے غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ، ہوم منسٹر سے آصف شیخ کی شکایت ‏


پولس کی گرفت کمزور ، رشوت خور پولس آفیسران سے غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ، ہوم منسٹر سے آصف شیخ کی شکایت


کتا گولی، نشہ آور اشیاء کا دھڑلے سے استعمال، قتل، لوٹ مار ،غیر قانونی دھندے کھلے عام جاری ، عوام غیر محفوظ


مہاراشٹر کے ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹل نے اعلیٰ پولس آفیسران کو سخت ہدایات جاری کرنے کا تیقن دیا

ممبئی : 7 ستمبر (پریس ریلیز)کتا گولی اور نشہ آور اشیاء کا دھڑلے سے استعمال کیا جارہا ہے ۔قتل و غارت گری ، لوٹ مار اور غیر قانونی دھندے کھلے عام جاری ہیں ۔غنڈہ عناصر کے خلاف پولس سخت کارروائی نہیں کررہی ہیں ۔جس سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں ۔غنڈہ عناصر پر پولس کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہیں ۔پولس انتظامیہ میں رشوت خور پولس آفیسران امیر غریب افراد سے رشوت طلب کررہے ہیں جس سے بدعنوان پولس افیسران انسداد رشوت ستانی کے شکنجہ میں گرفتار بھی ہورہے ہیں ۔ان سب وجوہات کی بنا پر غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں ۔جس سے عوام میں پولس کی شبیہ داغدار ہوتی جارہی ہیں ۔اس لئے مالیگاؤں تا ناسک ضلع دیہی پولس انتظامیہ میں ایسے پولس آفیسران پر کڑی نگاہ رکھنی چاہئے اور انہیں قانون کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جانا چاہئے ۔اسطرح کی تفصیلی شکایت و تبادلہ خیال مالیگاؤں کے این سی پی لیڈر و سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے مہاراشٹر کے ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹل سے انکی سرکاری رہائش گاہ ملبار ہل میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال ہورہا ہے ۔قتل کی واردات، فائرنگ، لوٹ مار سے عوام ڈر و خوف میں مبتلا ہیں۔ اور پولس انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہیں کررہی ہیں ۔خاص طور سے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔ایجنٹ گری بڑھ گئی ہیں، پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں اغوا، ہفتئہ وصولی کا زور بڑھا ہے ۔اس پولس اسٹیشن پر ناسک ضلع پولس انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں وزارت داخلہ کو نوٹس لینا چاہیے تاکہ شہر میں امن و امان کی برقراری رہے، عوام بلا خوف و خطر اپنے شب و روز گزاریں اور پولس کی شبیہ بھی بہتر بنی رہے ۔شیخ آصف کی باتوں کو بغور سننے کے بعد ریاست کے ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹل نے شیخ آصف کو تیق دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اعلیٰ پولس آفیسران کو سخت ہدایات جاری کریگا اور مالیگاؤں کی موجودہ صورتحال اور پولس کے کردار پر نوٹس لینے کا فرمان جاری کیا جائے گا اور ممکن ہوا تو مثبت فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے