کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ سے متجاوز ، پوری دنیا میں امریکہ سر فہرست ، ساڑھے چھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ‏

کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ سے متجاوز ، پوری دنیا میں امریکہ سر فہرست ، ساڑھے چھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے  


نیویارک:7 ستمبر (ایجنسی / بیباک نیوز اپڈیٹ )پوری دنیا میں تہلکہ مچانے والے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں امریکہ سر فہرست ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادتی کورونا مریض امریکہ میں پائے جارہے ہیں ۔اس ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 4 کروڑ سے متجاوز  ہوگئی ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 تک ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 40003101 ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 648935 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کے کیلیفورنیا میں 4421247 کیسز سامنے آئے جس سے اس ریاست کو  سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے بعد ٹیکساس 3706980 کیسز کے ساتھ مقام پر ہے۔ فلوریڈا میں 3352451، نیویارک میں 2304955 اور الینوائے میں 15 لاکھ سے زائد کیسز ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق 10لاکھ سے زیادہ متاثرہ دیگر ریاستوں میں جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، نیو جرسی، ٹینیسی، مشی گن اور ایریزونا شامل ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ-19 کیسز اور اموات کے ساتھ امریکہ مہلک وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہنے والا ملک ہے۔ 18 فیصد سے زیادہ عالمی کیسز اور 14 فیصد عالمی اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9 نومبر 2020 کو امریکہ میں ایک کروڑ سے زائد کیسز تھے۔ اس کے بعد یکم جنوری 2021 کو دو کروڑ اور 24 مارچ کو تین کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔اور اب امریکہ میں مجموعی طور پر 4 کروڑ مریضوں کی تعداد درج کی گئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے