شہر میں نشہ مخالف بیداری کی اشد ضرورت ہے : اعجاز شاہین
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی نشہ مخالف بیداری مہم پر مشاورتی میٹنگ منعقد
مالیگاؤں 7 ستمبر (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی گلیوں اور محلوں میں نشہ عام ہوچکا ہے کہ جس کا نتیجہ کرائم کی شکل میں روز بہ روز سامنے آرہا ہے. گزشتہ دنوں نشے کی حالت میں قتل کی وارداتیں رونما ہوئیں. نشے کی حالت میں کم عمر لڑکوں کے ہاتھوں میں پستول دیسی کٹے دیکر سرے عام فائرنگ اور لوٹ مار کی واردات ہوئیں. گزشتہ پانچ سالوں میں کئی پر اصرار قتل, کیڈنیپنگ کیسیز, موبائل فون چھین کر فرار, ہفتہ وصولی, دادا گیری, زنا کاری, خودکشی اور بھی خطرناک قسم کے جرائم دینی شہر کہلائے جانے والے مالیگاؤں میں ہو رہے ہیں. ان سب کرائم میں نشہ کرنے والے اور کروانے والے شامل ہیں.
شہر نشے کی چپیٹ میں مکمل طور پر آچکا ہے ۔ مالیگاؤں ڈرگ مافیا کیلئے اچھا مارکیٹ بن گیا ہے. جس کا شکار مالیگاؤں کی نوجوان نسل ہوئی ہے. شہر میں نشہ مخالف بیداری کی اشد ضرورت ہے. علماء دین اور عمائدین شہر اس جانب توجہ دیں. اس طرح کا اظہار خیال محترم جناب اعجاز شاہین (سرپرست, ایم ڈی ایف) نے کیا.
اعجاز شاہین کی صدارت میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی نشہ مخالف بیداری مہم پر مشاورتی میٹنگ ایم ڈی ایف آفس عبداللہ نگر میں گذشتہ شب منعقد کی گئی. اس موقع پر انھوں نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ کسی قوم کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو اس قوم کی نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا دو. کیونکہ نوجوان نسل ہی اس قوم کا مستقبل ہوتی ہے.
احتشام شیخ بیکری والا(صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا صحت مند مومن ایک کمزور مومن سے بہتر ہے. انھوں کہا کمزور سے مراد نشے میں چور وہ شخص جو اندر سے پوری طرح کھوکھلا ہوچکا ہے. موصوف نے کہا جس گھرانے میں کوئی نوجوان نشے کا عادی ہوتا ہے اس خاندان کی اور اس ماں کی اس کے باپ کے دل پر کیا بیتی ہونگی اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا. وہ خاندان کس طرح کی اذیت جھیل رہا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں. البتہ کسی کم عمر لڑکے کو نشہ سے مکت کرنا بھی ثواب کا کام ہے.
عمران راشد (نائب صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا شہر کے ڈرگس ریکٹ چلانے میں وہ لوگ ملوث ہیں جو جرائم پیشہ افراد ہیں. ایسے ڈرگ مافیا بھی ہیں جن کی سربراہی سیاسی لیڈران فرماتے ہیں. ایسے افراد کو پولس انتظامیہ کی جانب سے مکمل ڈھیل دی جاتی ہے. یہ لوگ نشیلی ادویات کھلے عام بیچتے ہیں اور ان پر کوئی پکڑ تک نہیں ہوتی کیونکہ ملائی کا مال اوپر تک میٹھائی کی شکل میں تقسیم کیا جاتا ہے. اس پورے ریکٹ میں شہر کے وائٹ کالر نیتا, حاجی نمازی داڑی ٹوپی پہناوے والے ڈھونگی, بلیک میلنگ اور توڑی بازی کرنے والے سماجی کارکن, پولس انتظامیہ کے خاص قسم کے دوست اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے جڑے افراد بھی شامل ہیں. نشے نے اس شہر کی ماؤں سے نہ جانے کتنے بڑھاپے کے سہارے چھین لیئے۔ اس کا ذمہ دار آخر کون ہے؟
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے منعقد نشہ مخالف مشاورتی میٹنگ میں شریک افراد کے مشوروں سے آئندہ دنوں میں نشہ مخالف بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا. اس مشاورتی میٹنگ میں اعجاز شاہین, احتشام شیخ, عمران راشد, وسیم موسی, ایس این انصاری, صابر ماسٹر موبائل والے, ببو ماسٹر اور ندیم شیخ، اسامہ اعظمی، رئیس عثمانی، ابوذر غفاری، مدثر شیخ و دیگر ممبران نے شرکت کی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com