خاتون سے 30 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ ، آزاد نگر پولس عملہ کے دو ملازمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ناسک: یکم ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) 29 سالہ خاتون ساکن مالیگاؤں نے شکایت پر اینٹی کرپشن بیورو ناسک رینج نے کارروائی کرتے ہوئے آزاد نگر پولس عملہ کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمین میں سنیل ہمت راؤ پاڑوی ( 40) پیشہ سے ملازمت پولیس نائیک ، آزاد نگر پولیس اسٹیشن ، مالیگاؤں ، ضلع ناسک کلاس 3 اور ملزم نمبر 2) پردیپ نو ناتھ آہواڑ ( 34) پیشہ ملازمت اسسٹنٹ پولس انسپکٹر ، آزاد نگر پولیس اسٹیشن ، مالیگاؤں ، ضلع ناسک۔ کلاس -2 کو 30000 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اسطرح کی پریس نوٹ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے دی گئی ۔پریس نوٹ کے مطابق درج تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رشوت کا مطالبہ 8اگست کو کیا گیا اور رقم بھی 30ہزار روپے ہی طلب کی گئی ۔رشوت کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ شکایت کنندہ خاتون اپنے شوہر کی پولس تحویل میں توسیع نہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری اور مدد کرنے کیلئے رشوت طلب کی جارہی تھی ۔جس پر مذکورہ کارروائی کی گئی ۔
اینٹی کرپشن کے ٹریپ آفیسر مسز سادھنا انگلے، مسٹر سنیل پاٹل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ناسک کی نگرانی میں اینٹی کرپشن ٹریپ اسکواڈ دیپک کُشارے ، سچن گوساوی ، راجو گیتے، شرد ہیمبڈے، سنتوش گنگورڈے، پرسرام جادھو سمیت اے سی بی کی ٹیم نے یہ کارروائی کی ۔اس پورے معاملہ میں سنیل کڈاسنے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو ، ناسک رینج اور نیلیش سونونے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ،اینٹی کرپشن بیورو ناسک رینج،ستیش بھامرے، نریندر پوار کی رہنمائی حاصل رہی ۔اس ضمن میں اینٹی کرپشن بیورو ڈائریکٹر جنرل آف پولس ریاست مہاراشٹر ، ممبئی کے توسط سے پریس نوٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار / ملازم ان کی طرف سے کوئی سرکاری کام کرنے کے لیے رشوت طلب کرے تو فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو ناسک ٹول فری نمبر 1064 نمبر پر رابطہ کریں ۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ اینٹی کرپشن بیورو ناسک رینج کے ایس پی سنیل کڑاسنے کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com