سابق کارپوریٹر انور خان اپنے برادر اور دوستوں کے ہمراہ این سی پی میں شامل، حبیب لانس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

سابق کارپوریٹر انور خان اپنے برادر اور دوستوں کے ہمراہ این سی پی میں شامل ، حبیب لانس میں  استقبالیہ تقریب کا انعقاد


مالیگاؤں :24 ستمبر (پریس ریلیز)  ہفتہ کو بعد نمازِ مغرب حبیب لاؤنس میں وارڈ نمبر 4 کی مشہور و معروف سیاسی، سماجی، ادبی و صنعتی شخصیت حاجی انور خان بھیونڈی والا  اور باقر حسین خان  کے اعزاز میں منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہوئی- یاد رہے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر قائدِ نَسلِ نَو عالیجناب آصف شیخ رشید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بیباک نمائندگی سے متاثر ہوکر سابق کارپوریٹر حاجی انور خان بھیونڈی والا اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور قائدِ نَسلِ نَو آصف شیخ رشید  کی قیادت میں دوبارہ سرگرمِ عمل ہوکر اپنے علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے کے تمام مسائل کو اپنے تجربات کی روشنی میں حل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اسی مناسبت سے سمیر خان ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد حبیب لاؤنس میں کیا گیا جوکہ عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہوئی- قائدِ نَسلِ نَو آصف شیخ رشید کے دستِ مبارک سے حاجی انور خان بھیونڈی والا  اور نوجوان سماجی خادم خان  باقر حسین  کا شایانِ شان استقبال کیا گیاـ اسی طرح مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و اراکین قائدِ نَسلِ نَو آصف شیخ رشید، شکیل جانی بیگ ، شفیق باکسر ، اکرم شیخ المعروف اجو شیخ لہسن والا ، ندیم پھنی والا صاحب، امانت اللہ آفریدی ، نوید پریم ، محمد عمران ، عزیزالرحمٰن، رئیس ستارہ، کارپوریٹر عزیز ملا صاحب، معاون کارپوریٹر حنیف سیٹھ ، مستقیم انصاری، عاصم نوید، واحد ٹیلر، یاسین مستری ، عرفان ماسٹر ، عتیق بیٹری والا ، مزمل بھیا پاٹودے والے، اکرم سیٹھ ممبئی والا ، عرفان احمد فریج والا  اور نئی بستی رضا پورہ، ملت نگر، بسمِ اللہ باغ، نعمت باغ علاقوں کی سرکردہ شخصیات کا سمیر خان ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کیجانب سے پرتپاک استقبال کیا گیاـ اس عظیم الشان استقبالیہ تقریب کی صدارت حاجی انور خان بھیونڈی والا نے فرمائی اور نظامت کے فرائض رئیس ستارہ  نے بحسن و خوبی انجام دیئے، آخر کا قائدِ نَسلِ نَو آصف شیخ رشید نے شریکانِ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی اور شہر کے موجودہ ایم ایل اے اور تخریبی سیاست کے علمبرادر اپوزیشن لیڈران کے منافقانہ کردار پر روشنی ڈالی اور آئندہ کارپوریشن الیکشن میں سوچ سمجھ کر عوامی مفاد میں کام کرنے والے امیدواروں کے حق میں رائے دہی کا استعمال کرنے کی درخواست کی اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے امیدواروں جو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کرکے کارپوریشن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بیٹھانے کی اپیل کی-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے