اپنے حقوق کیلئے مزدوروں کو آگے آنا ہوگا، کیمان ویتن و پی ایف کا نفاذ کرنے اور ینترماگ کامگار کلیان کاری منڈل میں گرانٹ ریلیز کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ناگرک وکاس سمیتی کا قیام ضروری، کارپوریشن چناؤ میں مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی وکاس اگھاڑی بنا کر حصہ لینگی :کامریڈ ڈی ایل کراڈ
مالیگاؤں : 24 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے مزدوروں کے حالات بہت خراب ہیں ، پاورلوم مزدوروں کیلئے کامگار کلیان کاری منڈل کا قیام کرنے کیلئے گزشتہ روز مہاراشٹر سرکار کے وزیر محنت کشاں حسن مشرف نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اسکے لئے ہم نے سیکڑوں مرتبہ دھرنا اندولن کیا ۔مورچہ نکالا تب سرکار ہوش میں آئی لیکن صرف منڈل بنانے سے کام نہیں چلے گا ۔منڈل میں فنڈ ہونا چاہئے تاکہ مزدوروں کا رجسٹریشن کیا جائے اور انہیں سہولیات دی جاسکے ۔اسطرح کا اظہار مزدور لیڈر و آل انڈیا ٹریڈ یونین کے نائب صدر کامریڈ ڈی ایل کراڈ نے کیا ۔موصوف مالیگاؤں مزدوروں یونین کی دعوت پر آج جمعہ کو مالیگاؤں شہر تشریف لائے ۔اس موقع پر اسکس ہال میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامریڈ ڈی ایل کراڈ کی جدوجہد کا اعتراف کیا گیا ۔یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامریڈ ڈی ایل کراڈ نے کہا کہ ہم نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ آج سے 20 سال قبل کئے گئے مطالبات پر عمل کیا جائے ۔صرف کیمان ویتن کا اعلان کیا گیا لیکن کیمان ویتن کا نفاذ نہیں کیا گیا اور نہ ہی مزدوروں کو کیمان ویتن سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کا مزدور معاشی پریشانی کا شکار ہے ۔مزدوروں کی ماہانا آمدنی تقریبا 20 ہزار ہونا چاہئے آج مہنگائی سر چڑھ کر بول رہی ہیں اور مزدور 12 گھنٹے کام کرنے کے بعد بھی معاشی تنگی کی چکی میں پس رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیمان ویتن جلد نافذ کیا جائے ۔پی ایف کا نفاذ کیا جائے ۔انہوں نے مودی سرکار پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار مزدوروں کے حق مثبت فیصلہ نہیں لے رہی ہیں ۔وہیں مہاراشٹر سرکار بھی تساہلی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ڈی ایل کراڈ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودہ ایم ایل اے اور وزیر دادا بھسے کو مہاراشٹر سرکار تک نمائندگی کرنا چاہئے ۔انہوں نے شہر کے کارپوریٹر اور لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ مزدوروں کے رجسٹریشن کیلئے اپنا تعاون پیش کریں ۔انہوں نے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے حقوق کیلئے سب سے پہلی شرط رجسٹریشن ہے ۔اس لیے مزدور طبقہ پہلے مزدور رجسٹریشن کریں اور شرم کارڈ حاصل کریں ۔انہوں نے غیر منظم مزدوروں کے رجسٹریشن کو بھی جلد از جلد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ مئی 2022 میں ہونے جارہے ہیں اور مالیگاؤں کے مزدوروں اور عوام کو چاہیے کہ وہ مرکزی و ریاستی سیاست سے ہٹ کر صرف مالیگاؤں کے مسائل کو سامنے رکھیں اور چناؤ لڑیں ۔شہر میں اب روایتی سیاست سے ہٹ کر ہمیں روزگار پیدا کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن میں اربن کورٹ بنانے کا کام کرنا چاہیے تاکہ شہر میں روزگار کی فراہمی اور معاشی بحران ختم کرنے کی کوشش کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سوچنا چاہئے کہ انہیں کارپوریشن سے کیا ملتا ہے؟ اب نوجوانوں کو میونسپل سیاست میں آگے آنا ہوگا ۔کامریڈ ڈی ایل کراڈ نے شہر کی عوام اور مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ناگرک وکاس سمیتی کا قیام کرنا چاہئے ۔موصوف نے مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے بینر تلے کارپوریشن چناؤ میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سی پی آئی ایم وکاس اگھاڑی بنا کر آئندہ کارپوریشن چناؤ میں حصہ لینگی ۔اس سے قبل موصوف نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے مان دھان کے ملازمین کو پرمننٹ جاب پر لینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر کامریڈ اظہر، جابر شاہ ۔کامریڈ شفیق سمیت مزدور یونینوں کے نمائندہ افراد اور سیکڑوں مزدوروں نے اپن شرکت درج کروائی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com