تین کے پینل سسٹم پر دوبارہ غور کرنے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ ، تین رکنی وارڈ کابینہ کا متفقہ فیصلہ لیکن

تین کے پینل سسٹم پر دوبارہ غور کرنے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ ، تین رکنی وارڈ کابینہ کا متفقہ فیصلہ لیکن...... 


ممبئی : 26 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ لیا ہے۔  بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں ممبئی کے علاوہ تمام میونسپل کارپوریشنوں میں 3 رکنی وارڈز کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔  مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے فیصلے کے مطابق یہ اعلان کیا گیا کہ ممبئی کو چھوڑ کر تمام بلدیاتی انتخابات میں 3 رکنی وارڈ سسٹم ہوگا۔  اس پس منظر میں کانگریس لیڈر اور وزیر محصولات بالا صاحب تھوراٹ نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔موصوف نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں 3 رکنی وارڈ کابینہ کا اجتماعی فیصلہ ہے۔
 تاہم   اختلاف رائے کے سبب  بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اس پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے  بالا صاحب تھوراٹ نےمزید بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس پر بحث کرنا فطری بات ہے ، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ افراد کی رائے مختلف ہو۔"لیکن یہ فیصلہ کابینہ میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔ فیصلہ کے بعد یہ موضوع بحث بنا ہے اور کچھ  لوگوں کے خیالات مختلف ہوگئے ۔بالا صاحب تھورات نے کہا کہ لوگوں کے خیالات  پر بھی غور کرنا چاہیے۔ 
 خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ بدھ کو کابینہ نے تین رکنی پینل سسٹم سے الیکشن کروانے کیلئے وارڈ کو منظور دی تھی ۔اور اس ضمن میں سرکار نے آرڈیننس جاری کرنے کے بعد گورنر کیا دستخط کیلئے روانہ کرنے کا فیصلہ اعادہ بھی کیا تھا لیکن وزیر محصول بالا صاحب تھورات کے اس بیان سے سیاسی گلیاروں میں دوبارہ بحث شروع ہوگئی ہیں کہ آیا اب سرکار کیا فیصلے لے گی؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے