میونسپل انتخابات میں مقامی سطح پر سیاسی پارٹیاں اور لیڈران اتحاد کا فیصلہ کریں گے :اجیت پوار ‏

میونسپل انتخابات میں مقامی سطح پر سیاسی پارٹیاں اور لیڈران اتحاد کا فیصلہ کریں گے :اجیت پوار 


بارہ متی : 26 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاوکاس اگھاڑی میں تین جماعتوں کے قائدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی۔ بلدیات کے ساتھ ساتھ ریاست کی طرح مقامی خود مختار میونسپل اداروں میں بھی مہاوکاس اگھاڑی برتری حاصل کرنے کیلئے انتخابات میں اتحاد کو آزمایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بارہا کہا ہے کہ وہ اپنے دم پر تنہا الیکشن لڑیں گے۔اسی بیچ مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کے بیان کی وجہ سے مقامی خود مختار میونسپل اداروں کے انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی کے اتحاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔اجیت پوار نے کہا کہ ہر ضلع کی سیاسی صورتحال مختلف ہوتی ہے ، لہذا اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ہم ضلع کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے۔ اس وقت ریاست میں کانگریس ، این سی پی اور شیوسینا کی تین جماعتی حکومت ہے۔ تاہم ان اضلاع کے رہنما اتحاد کے متعلق فیصلہ کریں گے۔اسطرح کا بیان بارہ متی میں اجیت پوار نے صحافیوں کوئز دیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ شیوسینا کو کچھ اضلاع میں طاقت حاصل ہے ، جہاں اسے زیادہ نشستیں ملنے کی توقع ہے ، کچھ جگہوں پر کانگریس کو ایسا لگتا ہے۔اور کہیں این سی پی کی ہماری طاقت ہے۔
 ایسی صورتحال میں اگر ضلع کے قائدین کو ذمہ داری دی جائے تو وہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اتحاد کیسے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ این سی پی کی طرف سے مقامی سطح پر اس طرح سے فیصلہ لیا جائے گا۔ اجیت پوار نے کہا کہ شیو سینا اور کانگریس قائدین نے اس کا فیصلہ لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے