دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا :بھجبل، ریاستی وزیر جھگن بھجبل کا مالیگاؤں میں استقبال ،این سی پی صدر شیخ آصف کے ہمراہ راشٹروادی ورکروں میں جوش و خروش
مالیگاؤں : 11 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر سدن گھوٹالہ معاملہ میں کلینڈر چٹ ملنے پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی لیڈران وزیر کا پورے مہاراشٹر میں این سی پی ورکروں میں جوش و خروش دیکھا گیا انکا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ۔اسی سلسلے میں مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ کے ہمراہ مقامی و تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران نے منماڑ چوپھلی پر واقع ہوٹل ترنگا پر چھگن بھجبل کا استقبال کیا اس موقع پر بھجبل نے کہا کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا ۔ہم پریس الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے ہم ماضی سے زیادہ طاقت سے حصہ لینگے اور ریاست کو ترقی کی جانب لیجائنگے ۔اس موقع پر مالیگاؤں شہر سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید سمیت راشٹروادی کانگریس وِنگ کے عہدیداران نے چھگن بھجبل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انہیں با عزت رہائی پر مبارکباد پیش کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com