شہید عبدالحمید روڈ پر راشٹروادی کا عظیم الشان شہری استقبالیہ اجلاس ، تیاریاں زور و شور سے جاری
مالیگاؤں کے موجودہ سیاسی حالات پر آصف شیخ کا سنسنی خیز انکشاف اور اپوزیشن کا منہ توڑ جواب
مالیگاؤں : 12 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نومنتخب صدر آصف شیخ رشید اور این سی پی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کو عظیم الشان استقبالیہ دینے کیلئے مورخہ 17 ستمبر بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک شہید عبدالحمید روڈ نزد نہال نگر پولس چوکی 60 فٹی روڈ پر ایک استقبالیہ اجلاس کا انعقاد شہید عبدالحمید روڈ کے اطراف کے 50 سے زائد اداروں کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔اسطرح کی اطلاع پروگرام کے کنوینر شیخ آصف باردان والا اور فاروق بھائی گنیش نگر نے دی اور بتایا کہ اس پروگرام کی صدارت نوجوان شخص اخلاق شاہ فرمائیں گے جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے صدر شیخ ابراہیم موڑ والا ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے شہید عبدالحمید روڈ کے دونوں جانب کے 50 سے زائد اداروں ،کلبوں ،انجمنوں کی حمایت حاصل ہے ۔پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نومنتخب صدر آصف شیخ رشید کا استقبال کرنا اور ساتھ ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کو اعزاز دینا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی دن رات خدمت کرنا اور عوامی و بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا اور مالیگاؤں شہر کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی کے لئے کامیاب کوشش کرنے والے جیالوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔اس پروگرام کے متعلق راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے نمائندہ کو بتایا کہ اس استقبالیہ اجلاس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔موصوف سیاسی اتار چڑھاؤ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات بھی کریں گے ۔شکیل بیگ نے بتایا کہ اپوزیشن کی ناکام سیاست اور ناکام نمائندگی کا منہ توڑ جواب بھی آصف شیخ دینگے ۔اسکے علاوہ شیخ آصف مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ اور پارلیمنٹ چناؤ کے متعلق بھی اہم اعلان کریں گے ۔اس استقبالیہ اجلاس میں راشٹروادی کانگریس کے ورکروں ہمدردوں اور ون بوتھ الیون یوتھ کے علاوہ تمام ونگ و سیل کے عہدیداران و نمائندوں سے شرکت کی اپیل بھی پروگرام کے کنوینر حضرات نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com