بارہ گھنٹوں میں اینٹی کرپشن بیورو کی دوسری کارروائی ،دو مقامات پر بدعنوان پولس افیسران انسداد رشوت ستانی کے شکنجہ میں
اگر آپ سے کوئی سرکاری آفیسر یا ملازم رشوت کا مطالبہ کریں تو اینٹی کرپشن بیورو کے ٹول فری نمبر 1064 پر شکایت درج کرنے انتظامیہ کی اپیل
مالیگاؤں : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک دیہی پولیس محکمہ میں بدعنوان پولس افسر اینٹی کرپشن بیورو کے شکنجے میں آرہے ہیں ۔ضلع ناسک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس جرم کو روکنے کی سب سے بڑی ذمہ داری پولس افسران پر عائد ہوتی ہے ۔لیکن خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں پولس افسران کی ایک بڑی تعداد رشوت لیتی پائی گئی ہے۔ ناسک دیہی پولس محکمہ میں دو الگ الگ واقعات میں صرف بارہ گھنٹوں میں رشوت لیتے ہوئے دو پولیس افسران اور دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔اس چونکا دینے والے واقعے پر اعتماد کرنا چاہیے؟ ایسا سوال عام شہریوں نے اٹھایا ہے۔ مالیگاؤں کے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والا ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اور ایک ملازم کو بدھ کی شام 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔یہ خبر ابھی سرد بھی ہوئی تھی کہ رات میں اطلاع ملی کہ جائے کھیڑا پولس اسٹیشن میں کام کرنے والے ایک آفیسر کو محکمہ رشوت ستانی نے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا ہے ۔ملند مرلیدھر نوگیرے ،(35) پیشہ ملازمت ، سب انسپکٹر آف پولیس ، نام پور پولیس چوکی ، جے کھیڑا پولس اسٹیشن ، تعلق بگلان ملزم نمبر دو رمیش کچرو گڑود ، عمر 50 سال ساکن کاکڑ گاؤں بگلان ، ضلع ناسک کو گرفتار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 49 سالہ فریادی سے پولس کارروائی نہ کرنے کے لیے 30000 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کی پیشکش کی گئی معاملہ 27 ہزار میں طئے پایا ۔25000 ہزار روپے پولس آفیسر اور دو ہزار روپے بیچ کے شخص نے حاصل کیا ۔اس کارروائی میں ٹریپ آفیسر جناب اُجوال کمار پاٹل ، پولیس انسپکٹر ، اینٹی کرپشن بیورو ، معاون آفیسر پرشانت سپکالے اور ٹریپ اسکواڈ میں مالی ، باویسکر ، پرکاش مہاجن وغیرہ موجود تھے ۔اس کارروائی کو اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم میں شامل نریندر پوار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ناسک نے انجام دیا ۔اس پورے معاملہ میں سنیل کڈاسنے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو ، ناسک رینج اور نیلیش سونونے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ،اینٹی کرپشن بیورو ناسک رینج،ستیش بھامرے، نریندر پوار کی رہنمائی حاصل رہی ۔اس ضمن میں اینٹی کرپشن بیورو ڈائریکٹر جنرل آف پولس ریاست مہاراشٹر ، ممبئی کے توسط سے پریس نوٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار / ملازم ان کی طرف سے کوئی سرکاری کام کرنے کے لیے رشوت طلب کرے تو فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو ناسک ٹول فری نمبر 1064 نمبر پر رابطہ کریں ۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ اینٹی کرپشن بیورو ناسک رینج کے ایس پی سنیل کڑاسنے کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔اس واقعہ سے پولس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ اس معاملے میں حاصل کی گئی مزید معلومات مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن میں ایک ملازم بشمول ایک اسسٹنٹ پولس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کارروائی نے دیہی پولیس محکمہ میں بدعنوان پولس کی افسران کی کارکردگی کے متعلق پولس حلقوں سمیت عام لوگوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com