او بی سی، مسلم مہتر اور شاہ سماج کے کاسٹ سرٹیفکیٹ میں دشواریاں حائل ،کابینی وزیر دھننجئے منڈے سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لگانے آصف شیخ کی ملاقات
ممبئی :2 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر میں آباد مسلم سماج سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی جماعت او بی سی، مسلم مہتر اور شاہ سماج کے افراد کی ہیں اور انہیں ذات کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مالیگاؤں سے لیکر ضلع انتظامیہ تک ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں بھی مسلم سماج کے پسماندہ طبقات کو پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہیں ۔او بی سی سرٹیفکیٹ کے مسائل، شاہ جماعت کے وی جے این ٹی سرٹیفکیٹ کے مسائل اور مسلم مہتر کے کاسٹ سرٹیفکیٹ کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ۔اسے جلد از جلد حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں طلباء کو ذات سرٹیفکیٹ نہ ملنے سے فیس وغیرہ کی ادائیگی میں دقتیں آرہی ہیں ۔اسکالرشپ کے حصول اور دیگر کورسیس میں داخلہ میں بھی کاسٹ سرٹیفکیٹ کے سبب دشواری پیدا ہورہی ہیں ۔ان سب مسائل کو حل کرنا ضروری ہے اسطرح کا مطالبہ ممبئی میں رات دیر گئے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کابینہ وزیر دھننجئے منڈے سے انکی سرکاری رہائش گاہ پر کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت ضلع اور شہری انتظامیہ و سماج کلیان محکمہ کے آفیسران کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا جائے اور مسلم سماج کے پسماندہ طبقات او بی سی ۔مسلم مہتر اور شاہ سماج کے افراد کو ذات سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کے فیصلے لئے جائیں ۔اس وفد میں آصف شیخ کے علاوہ شکیل جانی بیگ بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com