تیکنیکی وجوہات کی بنا پر محکمہ آب رسانی کا شٹ ڈاؤن ، سنیچر کو پورے شہر میں فراہمی آب مسدود ، عوام تعاون کریں : کمشنر
مالیگاؤں : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ واٹر سپلائی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر سنیچر کو پورے شہر میں پانی سپلائی مسدود رہے گی ۔کارپوریشن نے اس دن شٹ ڈاؤن کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا ڈیم پائپ لائن پر واقع وہون نمبر 21، میٹر روم کے کمپاؤنڈ کے دونوں والز سے بڑی مقدار میں پانی کا اخراج ہورہا ہے۔ واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ ضروری برقی مرمت جلد از جلد کرنا بہت ضروری ہے ، اس لیے اسے 24 گھنٹے بند کرنا ضروری ہوگا۔ اور اس کام کو کرنے کے لئے بروز سنیچر 4 ستمبر کو شہر میں پانی کی سپلائی 24 گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔ اس کے بعد روزانہ پانی کی فراہمی ایک دن کے بعد کی جاتی رہے گی ۔ کیونکہ گرنا ڈیم پر شٹ ڈاؤن کرنے کی وجہ سے 4 ستمبر کو پانی کی منصوبہ بند سپلائی نہیں ہوگی اسکے بجائے 4 ستمبر بروز سنیچر کو آنے سپلائی کئے جانے والا پانی اب پانچ ستمبر بروز اتوار کو دیا جائے گا اور پانچ ستمبر بروز اتوار کو دیا جانے والا پانی 6 ستمبر بروز پیر کو دیا جائے گا ۔اسطرح ریگولر پانہ سپلائی کی بحالی جاتی رہے گی ۔لہذا شہریان مالیگاؤں کو اس نوٹس پر دھیان دیں۔ مندرجہ بالا تکنیکی مسائل پر غور کرتے ہوئے شہریوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تاخیر سے پانی کی فراہمی پر تعاون کرنا چاہیے۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com