خواتین کیلئے سُنہری موقع ،شہر کی خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کی جدوجہد، عباس نگر سے یاسمین سید و شاہینہ انصاری کی قیادت میں بیداری مہم کا آغاز ، اتوار سے این سی پی بھون پر پندرہ دنوں تک معلوماتی مرکز کا نظم ‏

خواتین کیلئے سُنہری موقع ،شہر کی خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کی جدوجہد


عباس نگر سے یاسمین سید و شاہینہ انصاری کی قیادت میں بیداری مہم کا آغاز ، اتوار سے این سی پی بھون پر پندرہ دنوں تک معلوماتی مرکز کا نظم

 
مالیگاؤں:18 ستمبر (پریس ریلیز) شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید صاحب کی سربراہی میں قائم کردہ راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا سیل کی جانب سے خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے سرکاری اسکیم سے آگاہ کرنے اور انکی ہر ممکن قانونی رہنمائی کرنے کیلئے ایک مہم جاری کی جارہی ہیں ۔اس مہم کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے بھارت سرکار اور مہاراشٹر سرکار کے اشتراک سے نافذ کردہ  بچت گٹ اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کیلئے نئے بچت گٹ قائم کئے جارہے ہیں ۔ایسی خواتین جن کے نام غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی فہرست میں شامل ہیں وہ اپنے نام بچت گٹ میں درج کروا سکتے ہیں ۔انہیں سرکار کی جانب سے کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں ہی 10 ہزار روپے امداد  فراہم کروائی جائے گی  ۔ سرکار نے بچت گٹ کو  قائم کرتے ہوئے خواتین کو اقتصادی ترقی کرنے کا حق دیا ہے ۔خواتین میں بیداری لانے کیلئے آج عباس نگر چوک سے راشٹروادی مہیلا کانگریس سیل کی صدر یاسمین سید اور نائب صدر انصاری شاہینہ بانو نے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے ۔اس مہم کے ذریعے خواتین میں مذکورہ اسکیموں کے فوائد بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے حقوق سے آگاہ کرنا ہے ۔اس موقع پر عباس نگر میں ریاض علی، غازی مظفر، اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے بتایا کہ ایسی خواتین جنکے نام غریبی سطح کے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔وہ اپنا بچت گٹ بنوا سکتے ہیں ۔ان میں سے کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 11 خواتین کا نام جمع کر کے انکے بچت گٹ کو رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔اور انہیں نیشنلائز بینک میں اکاؤنٹ کھولنے میں رہنمائی کی جائے گی ۔غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی فہرست ہمارے پاس راشٹروادی بھون پر موجود ہیں۔ خواتین آکر اپنا نام چیک کرسکتے ہیں ۔ انکی ہر ممکن رہنمائی و مدد کی جائے گی ۔اس اسکیم سے خواتین کو  (خود کا روزگار) خود کفیل بنانے کیلئے حکومت مہاراشٹر و مرکزی حکومت سے بینک معرفت معاونت بھی  کی جائے گی ۔موصوف نے بتایا کہ بچت گٹ رجسٹریشن ہوجانے کے بعد آئندہ کے فوائد میں آنگن واڑی کی منظوری، اسکولوں میں کھیچڑی کے کام، سلائی مشین کی فراہمی، کشیدہ کاری کی مشین، معذور خواتین کو سائکل، ٹھیلہ گاڑی ، راشن دکان کی منظوری ، شیو بھوجن کی منظوری اور کاروبار کیلئے کارپوریشن کے شاپنگ سینٹرس کی فراہمی شامل ہیں ۔اسی طرح بچت گٹ بنانے کیلئے جو کاغذات درکار ہیں ان میں راشن کارڈ کی زیراکس کاپی، آدھار کارڈ کی زیراکس کاپی، دو عدد فوٹو اور موبائل نمبر اور مکمل پتہ اپنے ساتھ لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس دگڑو آئیل مل کے سامنے ، ہوٹل چار مینار کے پاس جونا آگرہ روڈ راشٹروادی بھون مالیگاؤں میں جمع کروائیں ۔اسکے علاوہ بچت گٹ کی معلومات اور ناموں کے اندراج کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کریں۔اس سلسلے میں لیڈیز ونگ کی صدر و نائب صدر نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین راشٹروادی بھون پہنچ کر اپنے ناموں کی تحقیقات کرلیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے