نیٹ امتحان میں دھوکہ دہی، 5 طلباء سمیت کوچنگ کلاس کا ڈائریکٹر گرفتار، سی بی آئی کی ناگپور میں چھاپہ ماری، جعلی طلباء کی شرکت سے پورے ملک میں سنسنی
ناگپور : 18 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پورے ملک میں میڈیکل کورسز کے لیے منعقد کئے گئے نیٹ امتحانات میں جعلی طلباء کی شرکت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔یہ بات ایک مراٹھی نیوز پورٹل کے مطابق ملک بھر کے 202 شہروں میں امتحانی مراکز پر 12 ستمبر کو امتحانات منعقد کیے گئے۔ تاہم ناگپور کے امتحانی مرکز میں طلبہ نے کلاس ڈائریکٹر کے ساتھ امتحان کے دوران دھوکہ دہی کی ہے ۔اس ضمن میں سی بی آئی نے منگل کو ناگپور میں چھاپہ مارا ۔جس میں سی بی آئی نے کوچنگ کلاس کے ڈائریکٹر کو پانچ طلباء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ امتحان ملک کے اہم امتحانات میں سے ایک ہے۔ اس لیے ہر امتحانی مرکز پر بڑی سکیورٹی تعینات ہے۔ اس کے باوجود ناگپور کے امتحانی مرکز میں ہوئے اس واقعہ نے ہلچل مچا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ناگپور میں سی بی آئی کی میں چھاپہ ماری کے دوران امتحانات میں جعلی طلباء کو ملوث پایا گیا۔ اس امتحان میں بیٹھنے والے پانچ جعلی طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے لیے امتحانی مرکز میں اصل طلباء کی جگہ بوگس طلباء کو شریک امتحان کروایا گیا جس سے ناگپور میں امتحانات کے دوران ہوئے اس معاملہ کو ایک بڑا گھوٹالہ بتایا جارہا ہے ۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی)دہلی نے ناگپور میں کوچنگ کلاسوں پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے میں سی بی آئی نے کچھ دستاویزات ضبط کی ہیں۔ ناگپور کے گنیشن نگر ، نندن ون ، اعظم شاہ چوک میں کلاسوں پر چھاپہ مارا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے سکردرا علاقے میں کوچنگ کلاسز کے ڈائریکٹرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک جعلی طالب علم کو 12 ستمبر کو امتحان میں بیٹھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com