چونکانے والی خبر ! 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، لڑکی نے دیا ایک بچے کو جنم ، ایک گرفتار ایک فرار ‏

چونکانے والی خبر ! 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، لڑکی نے دیا ایک بچے کو جنم ، ایک گرفتار ایک فرار 

 
 پونہ / پمپری: 19 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)  ایک 12 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے بعد  وہ لڑکی حاملہ ہو گئی ہے اور اس نے حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ پونہ کے چاکن پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔

 گرفتار اکشے کھڈے (عمر 20 ، ساکن کولواڑی ، گھوڑےگاؤں ، تعلقہ امبے گاؤں)  کو گرفتار کیا گیا ہے اسکے دوست سنیل مدھے کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  یہ واقعہ دسمبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیان چاکن کے راکشواڑی اور  بھاما ندی کے کنارے پر پیش آیا۔
 پولس کے مطابق 12 سالہ لڑکی کو اکشے کھڈے اور سنیل مدھے نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔
 اس کے بعد وہ وقتا فوقتا اس سے رجوع کرتے تھے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے تھے۔
 اس زیادتی کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی تھی۔  اس نے حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا۔
 اس کی ماں نے اس کے بعد منچر پولس میں شکایت درج کرائی تھی۔منچر پولس نے فریاد کو چاکن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اور مزید تحقیقات پولس کررہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے