ریاستی وزیر چھگن بھجبل کی مالیگاوں آمد ، 26 ستمبر کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں این سی پی لیڈران و عہدیداران کا جائزہ اجلاس
مالیگاؤں، 21 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی و مالیگاؤں تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام صدور اور عہدیداران سے گفتگو کرنے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ناسک ضلع رابطہ وزیر و مہاراشٹر کے شہری رسد وخوارک کے وزیر چھگن بھجبل 26 ستمبر کو مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں ۔اس ضمن میں موصوف 26 ستمبر کو ٹیچرس کے پروگرام میں بھی حاضری لگائیں گے ۔وہیں 26 ستمبر کو ہی صبح گیارہ 11 بجے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اور تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے موجودہ سیاسی صورتحال اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینگے ۔اس ضمن میں آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی صدارت میں راشٹروادی بھون پر تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں آصف شیخ نے راشٹروادی کی شہری باڈی، ایگزیکٹو صدور و اراکین ، سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ یوتھ ونگ، سیوا دل ،مائناریٹی سیل ،او بی سی سیل، مہیلا سیل ،بلاک صدور کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے آصف شیخ نے 26 ستمبر کے چھگن بھجبل کے دورہ کے متعلق تفصیلات پیش کی اور انہیں اس پروگرام میں شرکت درج کرنے کی اپیل کی ۔این سی پی کے مقامی صدر شیخ آصف نے بتایا کہ 26 ستمبر کو ریاستی وزیر چھگن بھجبل دھولیہ دورہ پر تشریف لا رہے ہیں ۔وزیر موصوف دھولیہ سے مالیگاؤں شہر میں دابھاڑی روڈ پر ٹیچرس کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور اسی دن 26 ستمبر کو صبح گیارہ 11 بجے اے ٹی ٹی اسکول میں این سی پی صدر و اراکین کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔شیخ آصف نے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com