جماعت اسلامی کی 4 سے 13 ستمبر تک دس روزہ مہم "کونو انصار اللہ" کا آغاز
جماعت اسلامی کا مقصد اللّه کے کلام کو عام کرنا ہے : عبدالعظیم فلاحی
مالیگاؤں : 6 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج ملک و ملت کے حالات کا جائزہ لیں تو جو تصویر ہمارے سامنے آتی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے ، ملک شرک و بت پرستی کا گہوارہ بن چکا ہے ، ظلم نا انصافی ، فحاشی ، لوٹ کھسوٹ ، دھوکہ , رشوت ، فرقہ پرستی، قتل و غارت گری عام ہوتی جارہی ہے ، دوسری جانب ملت کی صورتحال میں بے عملی ، سستی ، کاہلی ، کم علمی ، تنگ نظری ، بدعملی ، غفلت اور کردار کی پستی واضح نظر آتی ہے ، آج ہمارے نوجوان بے مقصد زندگی گزار رہے ہیں ، ہمارے دانشور اور باصلاحیت افراد دنیاوی زندگی کے مزے لوٹنے میں مگن ہیں ، یہاں تک کے دیندار کہہ جانے والا طبقہ بھی مسلکی اختلافات اور امت میں افتراق کو اپنا مشغلہ بنایا ہوا ہے ، موجودہ حالات کے تناظر میں ایک اہم مہم "کونو انصار اللہ - اللہ کے مدد گار بن جاؤ " اس مرکزی عنوان کے تحت 4 ستمبر 2021 تا 13 ستمبر 2021 دس روزہ مہم منائی جارہی ہے ، نیز جماعت اسلامی کے زیرِ نگرانی "شعبہ عدل و قسط" قائم ہے ۔ ریاستی مہم اور شعبہ کے دو اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ملاقات کے لئے آج مورخہ 5 ستمبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہر متصلاً دو بجے الہدی اسلامک سینٹر، مشاورت چوک مالیگاؤں میں تقریب " ملاقات و پریس کانفرنس" کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں فضل الرحمٰن عبدالباری ، زید ایوبی ، شاہد اقبال فیمس اور عبدالعظیم فلاحی نے مہم و جماعت اسلامی کے مقصد اور جاری جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ اس مہم سے عوام جڑے ، اللّه کے احکام و قوانین کو نافذ کرنے کے لئے اللّه پاک نے انسان کو زمین پر پیدا فرمایا ہے ۔جماعت اسلامی کا مقصد اللّه کے کلام کو عام کرنا ہے ۔ جماعت اسلامی 300 سے زائد کونسلیٹ کے ذریعے برادران وطن کے سامنے اسلام کا صحیح پیغام شعبہ دعوت کے ذریعے دیتی ہے ۔ ہر 4 سال میں ممبر سازی ہوتی ہے اور ایک مہم ہوتی ہے جس میں پیغام دیا جاتا ہے کہ محمّد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر سب کے لئے ہے ۔ ایک شعبہ اور ہے جو شعبہ معاشرہ ہے ،جس میں لوگوں کی تیاری کی جاتی ہے ، شعبہ خدمت خلق بھی جس کے تحت دواخانے ، میڈیکل کیمپ سمیت دیگر مرحلوں میں خدمات کی جاتی ہے ، جماعت اسلامی نے ہندوستان کی 14 زبانوں میں قرآن کا خلاصہ پیش کر دیا ہے ، 4 ستمبر سے 13 ستمبر تک جاری مہم کا مقصد مزید افراد کو جماعت اسلامی کے کاموں سے جوڑنا ہے ، جماعت اسلامی کا مقصد ، دستور ، ہمارے جو ارکان ہونگے انکا کام یہ ہوگا کے وہ تین نئے کارکون بنائے ، ہم ہمارے خاندان ، محلے اور سماج میں نششت لینگے ، جماعت اسلامی کے پاس افرادی قوت کم ہے اس لئے اس میں کیسے اضافہ کیا جائے ہم اس پر توجہ دینگے ۔اسطرح کا اظہار خیال بھی یہاں مقررین نے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com