راشٹروادی بھون پر یوم اساتذہ و تہنیتی پروگرام ، معمار قوم کا شاندار استقبال
اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے این سی پی شکشک سیل کے قیام کا اعلان ، اساتذہ کی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلنے شیخ آصف کا اظہار
مالیگاؤں : 5 ستمبر (پریس ریلیز) پانچ ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر شہر عزیز کے معلین و معلمات کا ہم استقبال کرتے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے 2013 سے لیکر آج تک جو بھی کوشش کی ہیں وہ سب طلباء ور اساتذہ کے مفاد میں کی ہے ۔میری کوشش رہی ہے کہ سب کو تعلیم ملے اور الحمد اللہ ہماری کوششوں سے شہر میں تعلیمی انقلاب آیا ۔اسطرح کا اظہار خیال آج این سی پی بھون پر آصف شیخ نے منعقدہ تقریب تہنیت سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ شہر کے بچوں کو صحیح راستے پر لانے اور انکے بہتر مستقبل کیلئے اساتذہ کرام نے مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں ۔ آج شہر کے ہر مکان میں تعلیم کا نظم ہے ۔جہاں امیر کا بچہ تعلیم حاصل کررہا ہے وہیں غریب طلباء بھی آپکی پسند کی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔میں اس کار عظیم پر آپ اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس موقع پر شیخ آصف نے راشٹروادی ٹیچرس سیل کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر عزیز کے تمام اساتذہ اور معلمین کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔کیونکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ریاستی سطح پر شکشک سیل کی خدمات جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے استاد ہوں یا پرائیوٹ اسکولوں میں ملازمت کرنے والے ٹیچرس ہوں انکے مسائل مقامی سطح سے لیکر ریاستی سطح تک حل کرنے کا فیصلہ بھی یہاں شیخ آصف نے کیا ہے ۔حدواڑ کے اساتذہ کی بدلی مالیگاؤں میں کروانا سب سے بڑا ثبوت ہے اور کارپوریشن کے اساتذہ کے مسائل بھی حل کرتے آیا ہوں ۔اب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شکشک سیل کی تشکیل کی جائے گی اور شہر کے اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔شہر میں اساتذہ کیلئے کام کرنے والی دیگر تنظیموں کو ساتھ لیکر این سی پی شکشک سیل کام کریگی ۔اس موقع پر اساتذہ کرام کا استقبال کیا گیا۔ ان میں شیخ معین سر سپر وائزر اے ٹی ٹی ہائی اسکول ، رضوانہ بنت اقبال احمد معلمہ ایم ایم سی پرائمری اسکول نمبر 97، عارف سر پرائمری اسکول مالیگاؤں ، نہال شاہ سر ہیڈ ماسٹر اسکول نمبر 13 مالیگاؤں ، ایوبی اشفاق احمد ، آصف احمد ہیڈ ماسٹر شیخ عبدالقادر ہائی اسکول،عبدالرشید پٹھان سر ایس ایم کے، نعیمہ سرکار، سر سید اسکول، رئیس مرزا چاندوڑ، شیخ عادل سر سید اسکول، ثمینہ خانم عبدالمجید ایم ایم سی اسکول 53 وغیرہ اساتذہ اور معلمین کا استقبال کیا گیا ۔پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے اشفاق ایوبی سر نے کہا کہ ٹیچر نے ایک ارستو، ایک سکندر تیار کیا ہے ۔عبدالکلام کو سائنسٹ بنایا ۔ٹیچر ایک فرد کو نہیں بلکہ ایک فوج کو تیار کرتا ہے ۔موصوف نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ،طب اور معاشرہ میں رزق حلال سے وابستگان میں مزدوروں اور بنکروں کی جہاں شیخ آصف نے نمائندگی کی ہے وہیں طلباء ،اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنے کا وطیرہ بھی شیخ آصف کا ہی رہا ہے ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ، مہیلا صدر یاسمین سید ،کارگزار صدر ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے ،شکیل جانی بیگ وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com