ٹھاکرے حکومت کا بڑا فیصلہ! ممبئی کو چھوڑ کر ناسک مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں 3 امیدواروں کا پینل سسٹم کابینہ میں منظور ‏

ٹھاکرے حکومت کا بڑا فیصلہ! ممبئی کو چھوڑ کر ناسک مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں 3 امیدواروں کا پینل سسٹم کابینہ میں منظور 


  ممبئی : 22 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سرکار نے آج کابینہ میں اہم فیصلے لئے ہیں اسکے لئے کچھ تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ناسک، مالیگاؤں، پونہ ،پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشنز میں 3 امیدواروں کا پینل سسٹم کو منظوری دی گئی۔اب ان کارپوریشنوں میں تین کے وارڈ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں آج (بدھ) کو ایک فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج صبح مہاوکاس اگھاڑی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آج کی کابینہ کے اجلاس میں اس پر مہر لگا دی گئی ہے۔ ممبئی کے علاوہ تمام میونسپل کارپوریشنوں میں تین رکنی وارڈز کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا فیصلہ آج کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔

 پونہ ، پمپری چنچواڑ ۔ناسک،مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سمیت ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں تمام سیاسی جماعتیں آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اب چونکہ تین رکنی وارڈ ہوگا۔اس سے بہت سے خواہش مند افراد پیچھے رہ جائیں گے۔تین کارپوریٹرس پر مشتمل وارڈ پر آج کی کابینہ کے اجلاس میں اس پر مہر لگا دی گئی ہے۔

 ممبئی کے علاوہ تمام میونسپل کارپوریشنوں میں تین رکنی وارڈز کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا فیصلہ آج کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے