وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا ناسک دورہ ،اوجھر ہوائی اڈے پر ادھو ٹھاکرے ،دلیپ ولسے پاٹل اور ادتیہ ٹھاکرے کا پرتپاک استقبال
مالیگاؤں : 9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اوجھر ہوائی اڈے پر پہنچے اسوقت وزیر خوراک شہری فراہمی اور صارفین کے تحفظ اور ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر پرتپاک استقبال کیا۔ چیف منسٹرٹھاکرے کے ساتھ وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے تشریف لائے ۔ وزیر زراعت داداجی بھوسے ، ضلع پریشد صدر بالا صاحب شیرساگر ، رکن پارلیمنٹ ہیمنت گوڈسے ، ایم ایل اے دلیپ بنکر ، ایم ایل اے سوہاس کاندے ، ایم ایل اے سروج اہیر ، ڈویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے ، کلکٹر سورج مانڈھرے ، پولیس کمشنر دیپک پانڈے ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچن پاٹل ، ضلع پریشد چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ نے بھی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا پھولوں سے استقبال کیا۔اوجھر ہوائی اڈے سے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر پولیس اکیڈمی ناسک کا رخ کیا موصوف مختلف منصوبوں کے افتتاح کے لئے ناسک روانہ ہوئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com