قریشی افضل خان سر کے فرزند شاہد خان سر کا سڑک حادثہ میں انتقال ، 22 سالہ دوشیزہ اور ایک بچہ شدید زخمی ، کمال پورہ علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ‏


قریشی افضل خان سر کے فرزند شاہد خان سر کا سڑک حادثہ میں انتقال ، 22 سالہ دوشیزہ اور ایک بچہ شدید زخمی ، کمال پورہ علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول 



مالیگاؤں : 8 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر جمعیۃ القریش کے صدر جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے سبکدوش سپروائزر قریشی افضل خان سر کے جواں سال فرزند بھیونڈی میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول کے اسٹنٹ ٹیچر قریشی شاہد خان سر (35 سال) کا سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق مرحوم اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر سے واپس مالیگاؤں آرہے تھے کہ مالیگاؤں شہر کے قریب نشینل ہائی وے نمبر تین پر واقع ہوٹل شملہ ان کے پاس سڑک حادثہ پیش آیا اور انکی موت واقع ہوگئی ۔اس حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے ان میں رفیق خان فائٹر، فرقان خان اور قریشی افضل سر کی 22 سالہ نواسی اور نواسی کا چھوٹا بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔ نواسی کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں ۔ ماں بیٹے دونوں کو شفاء ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کروایا گیا ہے ۔مرحوم شاہد خان سر کے اہل خانہ میں بیوہ اور تین بچے بتائے گئے۔نعش کو مالیگاؤں سول اسپتال لایا گیا ۔اس موقع پر پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے معاونت کی۔تدفین بعد نماز عشاء رات نو بجے کمال پورہ سے بڑا قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔اس سانحہ پر کانگریس کے صدر شیخ رشید، این سی پی کے آصف شیخ، کارپوریٹر فاروق فیض اللہ ،ایوب خان، مستقیم ڈگنیٹی، انجمن تعلیم جمہور،مالیگاؤں اور بھیونڈی میونسپل اسکول کے اساتذہ اور جمعیتہ القریش کے ذمہ داران نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ۔اور دعائیہ کلمات ادا کئے ۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے