اسٹینڈنگ کمیٹی اور خواتین فلاح وبہبود کمیٹی کے چیئرمین چناؤ کی تاریخ ظاہر
مالیگاؤں :9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ڈویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے نے میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں موجودہ باڈی کے آخری سال میں اسٹینڈنگ کمیٹی اور خواتین و اطفال فلاح وبہبود کمیٹی کے چیئرمین کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ چناؤ 18 اگست کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں دوپہر 12 بجے آن لائن طرز پر منعقد ہوگا ۔اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر دفتر نے میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کے محکمہ شہر سیکرٹری کو ایک تحریری مکتوب کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ۔ اس چئیرمین چناؤ کیلئے پریسائڈنگ آفیسر کی حیثیت سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو نامزد کیا گیا ہے ۔ادخال نامزدگی کل 9 اگست صبح گیارہ بجے سے شروع ہوگی اور 13 اگست جمعہ کی دوپہر ایک بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہوگا ۔خانہ پری کئے گئے پرچہ نامزدگی کو امیدوار کو از خود شہر سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرنا ہوگا ۔اس چناؤ سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ اور وقت چناؤ سے 15 منٹ قبل تک رکھا گیا ہے ۔خیال رہے اس چئیرمین چناؤ میں کانگریس پارٹی کا اقتدار ہونا طئے بتایا جارہا ہے ۔کیونکہ کانگریس اور الحاق پارٹیوں کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 10 اراکین کی تعداد موجود ہیں۔اسی طرح خواتین و اطفال فلاح وبہبود کمیٹی کے چیئرمین چناؤ دوپہر ایک بجے اسی مقام پر اسی طرز پر لیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com