میں پیراشوٹ سے اترنے والا امیدوار نہیں، کارپوریٹر، میئر سے اسمبلی تک تجربہ، بڑی بڑی تحریکوں کا کامیاب ہنر رکھتا ہوں:شیخ ‏آصف ‏

میں پیراشوٹ سے اترنے والا امیدوار نہیں، کارپوریٹر، میئر سے اسمبلی تک  تجربہ، بڑی بڑی تحریکوں کا کامیاب ہنر رکھتا ہوں:شیخ آصف


دیانہ ،رمضان پورہ سمیت مضافات کی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کریں گے، مکمل اکثریت دینے کی اپیل ،نوجوانوں ساتھ ہمارا ساتھ دیں، ہم مل کر شہر کا نقشہ بدل دینگے



مالیگاؤں : 6 اگست (پریس ریلیز) پورے ملک میں مذہبی منافرت اسوقت پھیلی جب 2014 میں حیدرآباد سے اویسی برادران باہر نکلے اور پورے ملک میں بی جے پی کو اکثریت دیکر اقتدار تک پہنچا دیا ۔اس دن سے لیکر آج تک بی جے پی حکومت ملک کے سیکولرازم پر شب خون مار رہی ہیں ۔سب سے پہلے بی جے پی نے تین طلاق بل لایا اور اسے قانون بنا دیا ۔ملک بھر سے مسلم نوجوانوں اور خواتین اسلام نے مرکزی حکومت کے خلاف تحریک کا راستی اپنایا لیکن سرکار نے مسلمانوں کی ایک نہ سنی ۔اسی طرح سرکار نے سی اے اے اور این آر سی لاکر مسلمانوں کوئی دوسرے نمبر کا شہری بنانے کی سازش کرڈالی اور یہی سب کیا وجہ بھی آویزی برادران ہی ہیں ۔آج ملک میں کشمیر کورونا الگ ریاست کا درہ حاصل تھا اسے بھی مرکزی حکومت نے ختم کر مسلم ریاست کی عوام شبیہ کو ختم کر ڈالا ۔اور جب 2019 کے پارلیمانی چناؤ کا اعلان ہوا تو بی جے پی کو اکثریت پہنچانے کیلئے ملی جوڑ لڑی گئی اور پورے ملک کے میڈیا کا رخ ایک طرف حیدرآباد پر  تو دوسری طرف دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر کیمرہ رہا جس سے پھر ایک بار مرکز میں بی جے پی کی حکومت آسانی سے بن گئی ۔اور اب جبکہ عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی اور کورونا میں ناکام سرکاری انتظامات اور سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہیں اور ناراض عوام کو منانے کیلئے یوگی اور مودی سرکار پھر سے رام مندر کی تعمیر کا شوشہ چھوڑ کر 2024 کے یوپی اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن میں  ہندو ووٹ بینک کو اپنی طرف راغب کرنے کی سازش کررہی ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے راشٹروادی بھون پر منعقدہ تقریب سے کیا ۔موصوف دیانہ رمضان پورہ، نیا اسلام پورہ، جعفر نگر بلاک صدور عہدہ کیلئے تین نوجوان جن میں رشید جبار شاہ (رمضان پورہ بلاک صدر گوتم نگر)،محمد آصف محمد عارف (نیا اسلامپورہ بلاک صدر)اور انصاری عزیز الرحمان زبیر احمد جعفر نگر بلاک صدر کو عہدہ تفویض کر مبارکباد پیش کی اور انہیں شہر، ریاست اور ملکی حالات پر نظر رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیا ہدایت دی ۔

یہاں شیخ آصف نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج اعظم خان نے بی جے پی کو آئینہ دکھایا تو انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا لیکن مجلس کے دو بھائیوں کو سرکار چھوٹ دے رہی ہیں کیوں؟ کیا یہ بی جے پی سے دوستی کی علامت نہیں ہے؟ شیخ آصف نے کہا کہ آنے والے دن ملک کے مسلمانوں کیلئے سنگین ہونگے ۔سی اے اے، این آر سی، تین طلاق ،یکساں سول کوڈ، اور بہت سارے قوانین کیا تبدیلی کر جمہوریت کو کھوکھلا کرنے کیلئے بی جے پی سرکار اپنا مشن جارہا رکھے ہوئے ہیں ایسے حالات میں ہمیں بی جے پی کو ٹکر دینے اور فرقہ پرستوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والے سیکولر لیڈر شرد پوار کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے ۔آج پوری اپوزیشن جماعتیں شرد پوار کے ساتھ آئندہ کا سیاسی مخالفین لائحہ عمل تیار کررہی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام کاموں کی انجام دہی صرف ہم نے ہی کی ہے اور ہم آئندہ کریں گے ۔آج اسمبلی الیکشن لو سو سال ہورہے ہیں لیکن عوامی نمائندہ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں اور لوگ ان سے پوچھ تاچھ بھی نہیں کررہے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا اور اقتدار حاصل کر ستّہ کا مزہ لے رہے ہیں رمضان پورہ اور شہر کی عوام سے ایم ایل اے نے جھوٹا وعدہ کیا وہ ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوا ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں پیراشوٹ سے اترنے والا عوامی نمائندہ نہیں ہوں ۔میرا تجربہ کارپوریٹر، میئر سے لیکر اہم ایل اے تک رہا ہے اور بڑی بڑی تحریکوں کا تجربہ رہا ہے ۔رمضان پورہ ہو یا شہر کا کوئی بھی علاقہ ہو میں سب کا کام کرنے والا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک شرط ہے آپ پوری پوری سیٹ دیکر ہمیں کامیاب کریں ہم رمضان پورہ سمیت تمام مضافات کے علاقوں کی تعمیر و ترقی کریں گے اور مہاراشٹر میں ہماری این سی پی کیا سرکار ہے سے ہم فنڈ لاکر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے ساڑھے پانچ کروڑ فنڈ لایا اور جلد ہی مزید دس کروڑ روپے کا فنڈ حاصل کر مالیگاؤں شہر میں روڈ کی تعمیر کریں گے ۔نوجوان ہمارا ساتھ دیں ہم مل کرا شہر کا نقشہ بدل دینگے۔میڈیا کا استعمال غلط ہورہا ہے ۔شہریان کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔کمشنر کی تقرری کو لیکر سیاسی گمراہی پھیلائی جارہی ہے شیخ آصف نے کہا کہ کمشنر کوئی بھی آئے وہ عوام کا نوکر ہوتا ہے چاہے وہ آئی اے ایس ہو یا سینکڈ کلاس ہو یا پھر پروموٹیڈ ہو اسے ہمارا کام کرنا پڑے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ ابھی جب الیکشن آئے گا تب پھر مجلس والے سیاست میں مذہب کا استعمال کرینگے ۔اس موقع پر شاہد ریشم والا، شکیل شاہ ،اجو لہسن والا ،ندیم پھنی والا، ہارون شاہ، شفیق باکسر، جابر شاہ، شکیل بیگ سمیت دیانہ رمضان پورہ ،جعفر نگر کے سینکڑوں نوجوان حاضر تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے